احمد پٹیل پر خصوصی تفتیشی ٹیم ایس آئی ٹی کے ذریعہ لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے

0

نئی دہلی: (یو این آئی) کانگریس نے گجرات فسادات کے سلسلے میں پارٹی کے سابق لیڈر احمد پٹیل پر خصوصی تفتیشی ٹیم (ایس آئی ٹی) کے ذریعہ لگائے گئے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ہفتہ کو کہا کہ یہ ان فسادات کے لئے ذمہ دار ریاست کے اس وقت کے وزیراعلیٰ نریندرمودی کو بچانے اورکانگریس کو بدنام کرنے کی سازش ہے۔ کانگریس کمیونیکیشن ڈپارٹمنٹ کے سربراہ جے رام رمیش نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کہا کہ پارٹی کے آنجہانی لیڈر پر لگائے گئے الزامات شرارت پر مبنی ہیں اور کانگریس اس کی تردید کرتی ہے۔انہوں نے کہا، “یہ الزام سال 2002 میں گجرات کے وزیراعلیٰ کے طورپر کی گئی فرقہ وارانہ نسل کشی کے لئے کسی بھی ذمہ داری سے خود کو بری کرنے کے لئے وزیر اعظم کی منظم حکمت عملی کا حصہ ہے۔ وہ اس قتل عام کوکنٹرول کرنے میں دلچسپی نہ لینے کے ساتھ ہی نااہل بھی تھے۔ ان کی اسی نااہلی کے تعلق سے اس وقت کے وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی نے سخت تبصرہ کرتے ہوئے مسٹر مودی کو ان کے راج دھرم کی یاد دلائی تھی۔
ترجمان نے کہا، ’’نریندر مودی انتقام کی سیاست کرتے ہیں اور وہ اس معاملے میں مرحوم سیاسی مخالفین کو بھی نہیں بخشتے۔ انہوں نے ایس آئی ٹی کو حکومت کاپٹھو بتایا اورکہا کہ وہ اپنے سیاسی آقا کو خوش کرنے کے لئے اورانہیں ذمہ داری سے بری کرنے کے لئے اس طرح کے الزامات کانگریس کے آنجہانی لیڈر پرلگارہی ہے اورمسٹر مودی سے انعامات حاصل کر رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں تحقیقاتی ٹیم کے ایک سابق ایس آئی ٹی سربراہ کو مسٹر مودی کو ‘کلین چٹ’ دینے کے بعد سفارتی کام کی ذمہ داری سونپ کر انعام دینے کی کوشش کی گئی تھی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS