مدھیہ پردیش: کانگریس نے سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر پر کیا انعام کا اعلان

0

لاک ڈاؤن کے تین مرحلے مکمل ہونے والے ہیں اور اس دوران سیاسی لیڈران سڑکوں پر اتر کر ضرورت مند لوگوں کی مدد کرنے میں مصروف ہیں۔  ایسے میں بھوپال رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے کہیں نظر نہ آنے پر کانگریس نے طنز کیا ہے،  کانگریس نے پرگیا کے غائب رہنے پر انعام کا اعلان کیا۔
مدھیہ پردیش کانگریس ترجمان روی سکسینہ نے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو کوئی بھی سادھوی پرگیہ کو ڈھونڈ کر لائے گا اسے پانچ ہزار روپیہ کا انعام پیش کیا جائے گا۔
سادھوی پرگیہ کو لیکر کانگریس کے ذریعہ انعام کا اعلان کئے جانے کے بعد مدھیہ پردیش میں سیاست تیز ہو گئی ہے۔ بی جے پی نے اسے کانگریس کی اوچھی سیاست کا حصہ بتایا ہے۔ ایم پی بی جے پی کے نائب صدر رامیشور شرما کا کہنا ہے کہ سادھوی عوام کی خدمت میں لگی ہوئی ہیں۔ وہ کانگریس کی طرح دکھا نے کے لئے عوام کی خدمت نہیں کرتی ہیں ۔وہیں کانگریس کے سینئر لیڈر و سابق وزیر قانون پی سی شرما نے کورونا لاک ڈاؤن میں رکن پارلیمنٹ سادھوی پرگیہ کی عدم موجودگی پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ پی سی شرما کا کہنا ہے کہ کورونا کی مشکلات میں بھوپال کی رکن پارلیمنٹ کا غیر حاضر رہنا کئی سوال کھڑے کرتا ہے اور بی جے پی کو ایمانداری سے اس کا جواب دینا چاہیئے. 

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS