بھوپال (یو این آئی) ریاستی کانگریس یونٹ نے مدھیہ پردیش بھارتیہ جنتا پارٹی کے ریاستی انچارج پی مرلی دھر راؤ کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے ایک ویڈیو پر طنز کیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں مسٹر راؤ یہ کہتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں کہ سبھی وبھیشن باہر آ گئے ہیں، اب وہاں کون رہ گیا ہے۔ اس کے ساتھ وہ اسٹیج پر موجود دو وزراء پردیومن سنگھ تومر اور مہندر سنگھ سسودیا کے نام بھی بولتے ہوئے سنائی دے رہے ہیں۔ یہ دونوں وزراء مرکزی وزیر جیوتیرآدتیہ سندھیا کے حامی ہیں، جنہوں نے 2019 میں کانگریس چھوڑ کر گزشتہ اسمبلی انتخابات کے بعد مسٹر سندھیا کے ساتھ بھارتیہ جنتا پارٹی میں شمولیت اختیار کی تھی۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر وائرل کرتے ہوئے کانگریس کی ریاستی اکائی کے میڈیا ڈپارٹمنٹ کے صدر کے کے مشرا نے کہاکہ ‘بی جے پی جنرل سکریٹری مرلی دھر راؤ نے وزراء مہندر سنگھ سسودیا، پردیومن سنگھ تومر کو ان کی موجودگی میں وبھشن کہا! میں کرم سے کھشتریا ہوں، لیکن آپ؟ اصولوں پر جہاں آنچ آئے گی ٹکراؤ ضروری ہے، زندہ ہو تو پھر زندہ نظر آنا ضروری ہے! وبھیشنوں آپ کی عزت نفس کے لیے نیک خواہشات۔
اس ویڈیو کو ریاستی کانگریس کے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے بھی ٹویٹ کیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا
بی جے پی کے ریاستی انچارج کے وائرل ویڈیو پر کانگریس نے طنز کیا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS