کانگریس پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ کل

0

نئی دہلی:  (یو این آئی) کانگریس نے جمعہ کو پارلیمانی پارٹی کی میٹنگ بلائی ہے جس میں سینئر لیڈر پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس میں پارٹی کی حکمت عملی پر گہرائی سے غوروخوض کریں گے۔ یہ جانکاری دیتے ہوئے کانگریس ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کل صبح 10.45 بجے شروع ہوگا۔ یہ اجلاس کورونا بحران کے پیش نظر آن لائن منعقد کیا گیا ہے جس میں موجودہ سیاسی ماحول کے پیش نظر پارلیمنٹ میں اٹھائے جانے والے ایشوز  کے ساتھ ساتھ اس بات پر بھی غور کیا جائے گا کہ حکومت کو کن نکات پر گھیرا جائے گا۔ کانگریس صدر سونیا گاندھی، سابق صدر راہل گاندھی کے ساتھ ساتھ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھڑگے، لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری کے ساتھ ساتھ دونوں ایوانوں میں پارٹی کے چیف وہپ اور دیگر کئی سینئر لیڈروں کی شرکت متوقع ہے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس پیر سے شروع ہو رہا ہے۔ انتخابات کے پیش نظر بجٹ اجلاس کا پہلا مرحلہ 11 فروری تک رکھا گیا ہے جس میں صدر کے خطاب کے ساتھ بجٹ کو پاس کرنا شامل  ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS