پٹنہ (ایس این بی) بہار میں آرجے ڈی اور کانگریس کا اتحاد ختم ہوگیاہے۔ کانگریس کے بہار ریاستی انچارج بھکت چرن داس نے اس پر مہر لگا دی ہے۔ جمعہ کو دہلی سے پٹنہ پہنچے داس نے کہاکہ اب آر جے ڈی کے ساتھ کبھی کوئی اتحادنہیں ہوگا۔ داس نے کہاکہ آئندہ لوک سبھا الیکشن میںبھی کانگریس اکیلے اپنے دم پر تمام 40سیٹوں پر الیکشن لڑے گی۔ انہوں نے اتحاد ختم ہونے کیلئے تیجسوی یادو کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ داس کے بیان پر آر جے ڈی ترجمان مرتنجے تیواری نے کہاکہ بھکت چرن داس الٹا سیدھا بیان دے کر کانگریس کو کمزور کرنے میں مصروف ہیں۔ ان کی بھکتی عوام کے تئیںکم اور بی جے پی کے تئیں زیادہ نظر آرہی ہے۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS