کانگریس کی ممبرشپ کیلئے 10 وعدے ضروری جن میں شراب اور ڈرگس سے دوری بھی

0

نئی دہلی (پی ٹی آئی )جوکوئی کانگریس پارٹی کی بنیادی رکنیت لینا چاہتا ہے اسے اعلان کرناہوگا کہ وہ خود کو شراب اور ڈرگس سے دوررکھے گا۔ یہی نہیں ، اسے یہ بھی عہدکرناہو گا کہ وہ عوامی سطح پر پارٹی کی پالیسیوں پرتنقید نہیں کرے گا۔ ملک کی سب سے پرانی پارٹی نے اپنے فارم میں تبدیلی کی ہے۔ نئے فارم کے مطابق نئے ممبران کو رکنیت کے وقت یہ اعلان کرنا ہوگا کہ وہ سیلنگ قانون سے زیادہ جائیداد نہیں رکھیں گے اور پارٹی کی پالیسیوں اور پروگراموں میں شامل ہوتے ہوئے جسمانی محنت یا کام کرنے میں ہچکچاہٹ محسوس نہیں کریں گے۔ نئی رکنیت سازی مہم سے پہلے تیار کئے گئے فارم کے مطابق نئے ممبران کو 10 ذاتی وعدے کرنے ہوں گے۔رکنیت سازی مہم تنظیمی انتخابات سے پہلے یکم نومبر کو شروع ہوگی اور اگلے سال 31 مارچ تک جاری رہے گی۔ کانگریس کے نئے صدر کا انتخاب اگلے سال 21 اگست سے 20 ستمبر تک ہوگا۔ حال ہی میں کانگریس ورکنگ کمیٹی میں اس فیصلے کو منظوری دی گئی ہے۔ نئے ممبران کو تحریری طور پر یہ دینا ہو گا کہ وہ کسی بھی قسم کے سماجی تفریق میں ملوث نہیں ہوں گے اور اسے معاشرے سے ختم کرنے کے لیے کام کریں گے۔ مزید دیگر وعدے جو کانگریس کے نئے ممبران کو کرنے ہوں گے وہ یہ ہیں: – میں کھادی پہننے کا عادی ہوں۔ میں شراب اور ڈرگس سے دور رہتا ہوں۔ میں سماجی تفریق نہیں کرتا اور اسے سماج سے ختم کرنے کے لیے کام کرنے میں یقین رکھتا ہوں۔ میں کسی بھی قسم کی جسمانی محنت سمیت مفوضہ کام کرنے کے لیے تیار ہوں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS