کانگریس ہے قاتل،اندرجیت سنگھ كا سنگین الزام، جانیں تفصیلات

0
Image: Jatna Se Rishta

نئی دہلی،(یو این آئی): پنجاب اسمبلی انتخابات سے پہلے سابق صدر گیانی ذیل سنگھ کے پوتے سردار اندرجیت سنگھ نے آج بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کی اور کانگریس پر الزام لگایا کہ ان کے دادا جان کی گاڑی کو جان بوجھ کر ایکسیڈنٹ کرواکر ان کا قتل کرایا کیا گیا تھا۔
یہاں بی جے پی کے مرکزی دفتر میں پارٹی کے جنرل سکریٹری اور پنجاب کے انچارج ڈاکٹر دُشینت گوتم اور مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے مسٹر اندرجیت سنگھ کو لباس پہنا کر خوش آمدید کہا اور رکنیت کی پرچی ان کے حوالے کی۔
اس موقع پر مسٹر اندرجیت سنگھ نے کہا کہ آج ان کے آنجہانی دادا کی خواہش کئی سالوں کے بعد پوری ہوئی ہے۔ ان کی وفاداری کے باوجود کانگریس نے ان کے ساتھ جو سلوک کیا اس سے وہ دلبرداشتہ تھے۔ انہوں نے کہامیرے دادا چاہتے تھے کہ میں بی جے پی میں شامل ہوؤں۔ انہوں نے مجھے مسٹر اٹل بہاری واجپئی اور مسٹر ایل کے اڈوانی سے آشیرواد لینے کے لیے بھیجا تھا۔ مسٹر اندرجیت سنگھ نے کانگریس قیادت پر سنسنی خیز الزام لگایا کہ 1994 میں ان کے دادا اور سابق صدر گیانی ذیل سنگھ کی گاڑی کسی سازش کی وجہ سے جان بوجھ کر حادثہ کا شکار ہو گئی تھی ، جس کے بعد علاج کے دوران ان کی موت ہو گئی۔
قابل ذکر ہے کہ صدر بننے کے بعد بھی گیانی ذیل سنگھ جب بھی پنجاب کے آس پاس ہوتے تھے ، آنند پور صاحب کا دورہ کرنا نہیں بھولتے تھے۔ بعد میں 1994 میں ان کی گاڑی تخت سری کیش گڑھ صاحب جاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئی ، انہیں علاج کے لیے چنڈی گڑھ پی جی آئی ہسپتال لے جایا گیا ، جہاں وہ انتقال کر گئے۔
آپریشن بلیوا سٹار اور پوسٹل بل سمیت کچھ مسائل پراس وقت کی کانگریس قیادت کے ساتھ ان کے اختلافات چھپے نہیں تھے۔انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس وقت کے تجربہ کار لیڈر مدن لال کھورانا کے ساتھ دہلی میں کئی ریلیوں میں شرکت کی لیکن اس وقت پارٹی میں شامل نہیں ہوئے۔ بی جے پی کے صدر جگت پرکاش نڈا کے تئیں اظہار تشکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ ان کی دعوت پر بی جے پی میں شامل ہوئے ہیں اور پارٹی جو بھی ذمہ داری دے گی وہ اسے پوری لگن کے ساتھ نبھائیں گے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS