کانگریس اپوزیشن کو متحد کرنے میں مصروف

0

نئی دہلی(یواین آئی) 
کانگریس نے کہا ہے کہ پارلیمنٹ کے کل سے شروع ہورہے مانسون اجلاس میں حکومت کا 11آرڈی نینس لانے کا منصوبہ ہے، لیکن پارٹی زراعت اور بینکنگ ایکٹ میں تبدیلی سے متعلق بلوں پر سخت مخالفت کر کے معیشت، کورونا اور سرحد پر چینی دراندازی کے مسئلے کو زور شور سے اٹھائے گی۔کانگریس ترجمان جے رام رمیش نے اتوار کو یہاں کہا کہ زراعت سے متعلق بلوں میں کسان کو منڈی اور کم از کم سپورٹنگ پرائس دینے جیسی سہولت دینے کا انتظام ختم کرنے کا التزام ہے۔اسی طرح سے بینکنگ بل میں تبدیلی کرکے کسانوں کے قرض میں راحت سے متعلق حقوق کو ختم کرکے عام لوگوں کے حقوق کو نقصان پہنچانے والا التزام ہے، اس لئے کانگریس زراعت سے متعلق تینوں بلوں کے ساتھ ہی بینکنگ کے شعبہ میں تبدیلی لانے والے آرڈی نینس کی سخت مخالفت کرے گی۔ ترجمان نے کہاکہ پارلیمنٹ میں ان بلوں کے خلاف اپوزیشن کو متحد کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ راجیہ سبھا میں حکومت اکثریت میں نہیں ہے، اس لئے ان بلوں کو پاس نہ ہونے دینے کیلئے پارٹی اپوزیشن پارٹیوں کے رابطے میں ہے۔ ترجمان نے کہا کہ اجلاس میں حکومت کا وزیراعظم کیئر فنڈ کے سلسلے میں بھی آرڈی نینس کو پاس کرانے کا منصوبہ ہے، لیکن کانگریس کا اس سلسلے میں بھی سوال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس فنڈ میں جمع رقم کے سلسلے میں شفافیت ہو اور کیگ سے اس کی جانچ کرانے کا التزام بل میں کیا جانا چاہئے۔
مسٹر رمیش نے کہا کہ معیشت کی حالت خطرناک ہوچکی ہے اور بے روزگاری حد سے زیادہ بڑھ چکی ہے، اس لئے کانگریس اس مسئلے کو بھی پارلیمنٹ میں زور شور سے اٹھائے گی۔ معیشت کے سلسلے میں بھی حکومت کی پالیسی کے سلسلے میں سوال پوچھا جائے گا کہ وہ معیشت کو پٹری پر لانے کیلئے کیا قدم اٹھا رہی ہے۔ بے روزگاری بلندی پر ہے اور چھوٹی صنعتوں کے سامنے بحران کی حالت ہے ،اس پر بھی حکومت کو جواب دینا چاہئے۔کانگریس رہنما نے کہا کہ کورونا کے مسلسل بڑھ رہے معاملوں اور اس سے نمٹنے میں اس کی کامیابی کے سلسلے میں بھی حکومت سے سوال پوچھے جائیں گے۔ ساتھ ہی اس کی وجہ سے بے روزگار لوگوں کو روزگار مہیا کرانے کے سلسلے میں بھی حکومت سے معلومات لی جائے گی۔
مسٹر رمیش نے کہاکہ چین سرحد پر چینی فوجیوں کی دراندازی کا مسئلہ سب سے بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے اوروزیراعظم نریندر مودی نے اس مسئلے پر ملک کو گمراہ کرنے کی کوشش کی تھی، اس لئے انہیں بتانا چاہئے کہ آج وہاں کیا حالات ہیں۔ ملک مسٹر مودی سے چین سرحد پر موجودہ حالات کے سلسلے میں جاننا چاہتا ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کوویڈ -19کی وجہ سے جن بیمار یا بزرگ اراکین کو ایوان کی کارروائی میں حصہ نہ لینے کی صلاح دی گئی ہے انہیں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ ایوان میں اپنی بات کہنے کی سہولت مہیا کرائی جانی چاہئے ۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS