کانگریس کے اکاؤنٹ میں 170 کروڑ ٹرانسفر کا الزام
نئی دہلی: محکمہ انکم ٹیکس نے کانگریس کو نوٹس جاری کیا ہے۔ الزام ہے کہ کانگریس کے بینک اکاؤنٹ میں 170 کروڑ روپے کالا دھن آیا ہے۔ جس کے بعد محکمہ انکم ٹیکس نے کانگریس کو وجہ بتاؤ نوٹس جاری کردیا ہے۔
یہ اطلاع ذرائع کے مطابق سامنے آئی ہے، جس میں محکمہ انکم ٹیکس نے کانگریس کو نوٹس جاری کردیا ہے۔ واضح رہے کہ حیدر آباد کی ایک کمپنی سے کانگریس کے اکاؤنٹ میں بلیک منی آنے کا الزام ہے۔ فی الحال کانگریس نے محکمہ انکم ٹیکس کو کاغذات نہیں دیے ہیں۔
ان معاملات کو مد نظر رکھتے ہوئے محکمہ انکم ٹیکس نے کمپنی کے ایک ملازم کو پوچھ تاچھ کے لیے بلایا تھا، لیکن وہ بھی نہیں آئے۔
واضح رہے کہ محکمہ انکم ٹیکس نے حیدر آباد کی کمپنی پر چھاپہ مارا، جس کے بعد پتہ چلا کہ کمپنی نے حوالہ کے ذریعہ کانگریس کو رقم بھیجی ہے، اس کمپنی کے پاس کئی سرکاری پروجیکٹ بھی ہیں۔ کمپنی نے 150 کروڑ چندر بابو نائیڈو کی پارٹی ٹی ڈی پی کو بھی بھیجا ہے۔ اور جلد ہی انہیں بھی نوٹس جاری کیا جائے گا۔
کانگریس کو محکمہ انکم ٹیکس کا وجہ بتاؤ نوٹس
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS