کانگریس اور انتظامیہ کو اقوام متحدہ کے نظام میں مزید امریکی شہریوں کو جگہ دلوانے کے لئے کام کرنا چاہیے

    0

    واشنگٹن : اقوام متحدہ میں چین کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکی حکومت اورکانگریس(وفاقی پارلیمان)کو اس عالمی تنظیم میں مزید اہم عہدے حاصل کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے اوراس مقصد سے مالی اعانت کرنی چاہیے۔ 
    یہ باتیں امریکی کانگریس کے چائنا ٹاسک فورس نے کہیں۔ ٹاسک فورس نے اپنی رپورٹ میں بدھ کے روز کہا،’کانگریس اور انتظامیہ کو اقوام متحدہ کے نظام میں مزید امریکی شہریوں کو جگہ دلوانے کے لیے کام کرنا چاہیے۔ انتظامیہ کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ امریکی اہلکاروں کی موجودگی بنیادی اور مربوط ہو جب کہ کانگریس کو یہ یقینی بنانا چاہیے کہ اس کوشش کے لیے مناسب مالی اعانت ہو‘۔ ٹاسک فورس نے سفارش کی ہے کہ کانگریس کو چاہیے کہ وہ ٹرمپ انتظامیہ کو اقوام متحدہ کی سالمیت کے لیے خصوصی ایلچی کی تقرری کا اختیاردے۔
    قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے اقوام متحدہ میں سنگین اثرات کا تجزیہ اوراس کا مقابلہ کرنے کے لیے 2019 میں خصوصی ایلچی کا عہدہ تشکیل دیا تھا۔ 

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS