لکھنؤ (ایس این بی) : ٹوکیو اولمپک میں کانسے کا تمغہ حاصل کرکے تاریخ رقم کرنے والی ہندوستانی مرد ہاکی ٹیم کو سہارا انڈیا پریوار نے مبارکباد دی ہے۔ مرد ہاکی ٹیم نے 41 برس قبل جرمنی کو 5-4 سے شکست دے کر اولمپک کا گولڈ میڈل جیتا تھا۔ اس سلسلہ میں جاری ایک بیان میں اولمپک میں تاریخ رقم کرنے والے ’مین اِن بلیو‘کی اس زبردست فتح کو سہارا انڈیا پریوار نے ملک کے سبھی شہریوں کیلئے فخر کی بات قرار دیا۔ کھیل کے زبردست حامی سہارا انڈیا پریوار کے بیان کے مطابق آج جمعرات کو انڈین ہاکی ٹیم نے ایک مرتبہ پھر ہمارے قومی کھیل کا سابقہ وقار بحال کیا۔ سہارا انڈیا پریوار ہندوستانی ہاکی کے ساتھ ہمیشہ کھڑا ہے اور اس دوران 22 برس کا طویل اور سخت سفر بھی طے کیاگیا۔ اس وقت ہندوستانی ہاکی کوزیادہ توجہ اور حمایت کی ضرورت تھی۔ ہم فخر محسوس کرتے ہیں کہ اس لمحہ کیلئے ہندوستانی ہاکی نے ایک طویل سفر کیا ہے اور ہمارے ملک کے وقار میں اضافہ کیا ہے۔
سہارا انڈیا پریوار نے دی مبارکباد
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS