کنشاسا، (یواین آئی) لسانی فسادات اور بغاوت سے دوچار افریقی ملک کانگو میں مسلح افراد کے حملے میں 50 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق افریقی ملک کانگو میں مسلح افراد نے گاؤں پر حملہ کرکے 50 افراد کو ہلاک کردیا، سکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ علاقہ میں اب بھی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے، مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ خوف کی وجہ سے متعدد افراد زخمی حالت میں جھاڑیوں میں چھپے ہوئے ہیں جن کی تلاش کا کام جاری ہے۔
حکام کے مطابق حملہ آوروں کی بڑی تعداد نے بے گھر افراد کے کیمپ پر حملہ کیا جب کہ ہلاک افراد کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کا تعلق اے ڈی ایف ملیشیا گروپ سے ہے جس کا تعلق داعش گروپ سے ہے تاہم اس حوالے سے تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔
واضح رہے کانگو میں لسانی فسادات اور بغاوت کے باعث معاشی صورت حال نہایت ابتر ہے اور معدنیات سے مالامال علاقوں میں قبضے کے لئے حکومت اور باغیوں کے درمیان جھڑپیں معمول کی بات ہیں۔ یہاں آئے دن مسلح افواج اور ملیشیا گروپ میں جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں میں جس میں درجنوں کی تعداد میں لوگوں کی جانیں جاتی رہتی ہیں۔
کانگو میں مسلح گروہ کا کیمپ پر حملہ، 50 افراد ہلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS