کورونا کے سلسلے میں حکومت کی پالیسی واضح نہیں :کانگریس

0

نئی دہلی: کانگریس نے ملک میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے معاملوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت اندھیرے میں تیر چلا رہی ہے یا حقیقت چھپا رہی ہے ، اسی لئے اس کے ترجمان متضاد بیانات دے رہے ہیں۔
کانگریس کے ترجمان اجے ماکن نے ہفتے کے روز پریس کانفرنس میں کہا کہ مرکزی حکومت کی طرف سے کورونا وائرس سے لڑنے کی پالیسی واضح نہیں ہے اور اس کی ٹاسک فورس کے ممبروں میں ہم آہنگی کا فقدان ہے۔ اس وبا پر کب تک قابو پایا جاسکتا ہے یا اس کا عروج کب ہوگا، اس بارے میں کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے وزیر اعظم ٹاسک فورس کے ممبران ڈاکٹر وی کے پال ، ڈاکٹر رندیپ گلیریا اور لو اگروال کے بیانات میں کوئی یکسانیت نہیں ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS