ایس ایس پی دفتر میں شکایت، کورٹ کی ہدایت پر رپورٹ درج
غازی آباد:تھانہ وجے نگر علاقے تحت رہنے والی ایک خاتون نے سب انسپکٹر پر جسمانی اور ذہنی استحصال کا الزام لگایا ہے۔ الزام ہے کہ وہ ایک معاملے میں فریاد لے کر چوکی گئی تھی۔ اس کے بعد سے داروغہ اس پر بری نظر رکھنے لگا جس کے بعد داروغہ نے ایک ہوٹل میں لے جاکر عصمت دری کی اور اس کی فحش تصویر کھینچتے ہوئے ویڈیو بنا لی۔ فحش ویڈیو سوشل میڈیا پر ڈالنے کی دھمکی دیتے ہوئے کئی ماہ تک اس کی عصمت دری کرتا رہا۔متاثر کی طرف تھانہ وجے نگر میں فریاد کی گئی۔ لیکن وہاں کوئی سنوائی ہوئی۔عاجز آ کر خاتون نے عدالت کی پناہ لی۔ عدالت کے حکم کے بعد پولیس نے رپورٹ تو درج کر لی۔ لیکن معاملے میں تحقیقات کرکے ایف آر لگا دی۔ ڈری سہمی عورت منگل کو ایس ایس پی کے دفتر پہنچی لیکن وہاں ایس ایس پی نہیں ملے۔ ایک افسر نے خاتون کو سنا اور اس سے کہا کہ ان کے معاملے میں تحقیقات کرکے ایف آر لگا دی گئی ہے۔ خاتون نے پولیس محکمہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ آگے اس معاملے کو لے کر جائے گی۔خاتون نے بتایا کہ اس کے ایک شخص کے پاس پیسے تھے۔ لیکن وہ اس کے واپس کرنے کے نام پر بار بار اس کودھمکی دے رہا تھا۔ جس کے بعد وہ تھانہ وجے نگر علاقے کی چوکی پہنچی اور داروغہ سے معاملے میں کارروائی کر کے پیسے دلانے کی بات کی تھی۔ داروغہ نے ملزم کو دھمکایا گیا تو ملزم نے عورت کو پیسہ واپس کرنے کی بات مان لی۔ لیکن داروغہ خاتون پر بری نظر رکھنے لگا اور اس نے اسی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خاتون سے ناجائز تعلقات بنا ڈالے۔ اس کے بعد اس کی فحش ویڈیو بنا لی گئی۔ اور اس کی عصمت دری کرتا رہا۔
غازی آباد:خاتون کا داروغہ پرعصمت دری کا الزام
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS