کامرس کےطلبا مختلف کورسیز کرکے بہترین روزگار حاصل کر سکتے ہیں؟

0

مومن فیاض احمد غلام مصطفی
ان دنوں الیکشن کی سرگرمیاں اپنے شباب پر ہیں۔جن طلبہ نے الیکشن کی فہرست میں اپنا نام درج کرایا تھا وہ ضرور ووٹ دینے جائیں اور اپنے گھر والوں کوووٹ دینے کے لیے ضرور لے جائیں ووٹ ہمار جمہوری حق ہے۔ایک ایک ووٹ بہت قیمتی ہے۔ امتحانات ختم ہو چکے ہیں۔ طلبہ اپنی چھٹیاں بھی مختلف مصروفیات میں گزار چکے ہیں۔اب طلبہ کو اپنے رزلٹ کا انتظار ہے۔اس مضمون میں کامر س کے شعبے کے متعلق بتایاجارہا ہے ۔ ایسے طلبہ جنھوں نے کامرس کے شعبے کا انتخا ب کیا ہے ان کے لیے کچھ اہم کورسیس کی تفصیلات فراہم کی جا رہی ہے۔ دراصل کامرس کا شعبہ ہی اپنے آپ میں ایک نہایت ہی اہم قدم ہوتا ہے۔ایک اچھے کرئیر کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ لیکن آج کے بدلتے مارکیٹ میں میں صرف بی کا م کرنے سے ہی اچھی جاب نہیں مل سکتی ہے۔کیونکہ صرف بی کام ڈگری سے ہی وہ ساری نالج یا معلومات نہیں مل جاتی ہے جو کہ اچھی جاب کے لیے ضروری ہے۔ اسی لیے بی کا م کرنے کے بعد کوئی ایسا کورس یا کوئی ایسی ڈگری کرنا ضروری ہو جاتا ہے جو آپ کے لیے ایک بہترین روزگار کا ذریعہ بن سکے۔ طلبہ کے لیے یہ بہت اہم ہے۔

۱) چارٹرڈ اکائونٹنٹC.A.: اس شعبے کا سب سے پاپولر کورس ہے۔زیادہ تر طلبہ سی اے کا کورس کرنا چاہتے ہیں۔ اس کورس کو وہ بہت ترجیح دیتے ہیں۔یہ بہت پروفیشنل مانا جا تا ہے۔ اس کور س کو کرانے والے ادارے کا نام ہے آئی۔ سی۔ اے۔ آئی یعنی انڈین چارٹرڈ اکائونٹنٹ انسٹی ٹیوٹ۔اس کور س میںفائنانشیل مینجمنٹ کی بھر پور معلوما ت دی جاتی ہے۔جی ایس ٹی آنے کے بعد سی اے کی مانگ میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔اسی لیے اس میں روزگار کے مواقع بہت زیادہ بڑھ گئے ہیں۔بی کام کرنے کے بعد اس کا وقفہ تقریبا تین سے ساڑھے تین سال کا ہے اور عام طور بارہویں کے بعد اس کا وقفہ ساڑھے چار سے پانچ سال کا ہے۔اس کا امتحان کا طریقہ کار چار مرحلوں پر مشتمل ہے۔
1) CPT(Commen Profeciency Test 2) IPCC 3) Intership Under CA Firm 4) Final Exam
اس کورس کودو طریقوں سے انجام دیا جا سکتا ہے۔ اب طلبہ گریجویشن ((B.Com کورس میں ۵۵ فیصد مارکس یا اس سے زیادہ حا صل کرنے کے بعد اپنا Cpt کا امتحان ڈراپ کر سکتے ہیں ۔ گریجویشن مکمل کرنے کے بعد طلبہ چارٹرڈ اکا وٗنٹنٹ کا کورس منتخب کر سکتے ہیں ، اگر طلبہ کا مارکس ۵۵ فیصد سے زیادہ ہوگا تو انھیں Cpt کا امتحان نہیں دینا ہوگا۔ اس کورس کی مزید تفصیلاتwww.icai.org سے حاصل کر سکتے ہیں۔جیسا کہ بتایا گیا ہے کہ یہ ایک پروفیشنل کورس ہے۔ روزگار کی اس میںکوئی کمی نہیں ہے۔ اس لیے اس کورس کو کرنے کے بعد پر کشش جاب حاصل کر سکتے ہیں جیسے کہ فائنانشیل اکائونٹنٹ، مینجمنٹ اکائونٹنٹ،فائنانشیل انالسٹ، ٹیکس اکائونٹنٹ وغیرہ ۔یہ کورس مکمل کرنے کے بعد آپ اپنی خود کی آرگنائزیشن بنا سکتے ہیں۔اگر آپ کی خود کی کمپنی ہے توبھی دیگر کمپنیوں کے لیے کام کر سکتے ہیں۔اگر آپ چاہتے ہیں کسی کمپنی کے ساتھ کام کریں تو ٹیکسیشن منیجر(Taxation Manager)، فائنینس کوآرڈنیٹر ایڈوائزر(Finance Coordinator Adviser )،آڈیٹر(Auoditor )کے طور پر کام کر سکتے ہیں ۔ ساتھ ہی ساتھ اکائونٹ منیجر کا کام بھی آپ دیکھ سکتے ہیں۔

۲)کمپنی سیکریٹریC.S. :یہ بھی ایک بہت بہترین کورس ہے۔ یہ انڈین بیسڈ کورس ہے ۔اس کو کرانے والا ادارہ ہے انسٹی ٹیوٹ آف کمپنی سیکریٹریس آف انڈیا ہے ۔اس میں کمپنی کے جتنے بھی رولس ریگولیشن ہیں کمپنی کے تعلق سے بزنس کے تعلق سے وہ سبھی ا س میں سکھائے جاتے ہیں اور کمپنی قانون کے مطابق کام کرے وہ دیکھنا ہوتا ہے سی ایس یہ ایک سنیئر سطح کی پوسٹ ہے۔یہ ایک وائٹ کالر پوسٹ ہے۔۲۰۱۳ کے ایکٹ کے بعدہر کمپنی میں لازمی کر دیا گیا ہے کہ ان میں سی ایس کا تقرر ضروری ہے۔ سی ایس کرنے کے بعداسسٹنٹ بور ڈ آف ڈائرکٹر،کمپنی رجسٹرار، لیگل ایڈوائزر، کارپوریٹ پالیس میکر وغیرہ شعبوں میں روزگار حاصل کی جاسکتا ہے۔ اس کا وقفہ بارہویں کے بعدساڑھے چار سے پانچ سال کا ہے۔ گریجویشن کے بعد ساڑھے تین سال کا وقفہ ہے۔تجربہ حاصل کرنے کے بعد لاکھوں روپیہ ماہانہ کمایا جا سکتا ہے۔ اس کا امتحان کا طریقہ کار چار مرحلوں پر مشتمل ہے۔
1) Foundation Pregramme 2) Executive Level Pregramme 3) Professnionla Pregramme 4) Intership
اس میں بھی روزگار کے بہت سے مواقع ہیں۔یہ بھی ایک بہت respective کورس ہے۔بڑی بڑی کمپنیوں میں اس کی بہت مانگ ہیں۔اسٹاک ایکسچینج میں بھی اسکی بہت ڈیمانڈ ہے۔مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹwww.icsi.edu.in دیکھ سکتے ہیں۔

۳) ایم بی اے: اس کا مکمل نام ماسٹر آف بزنس ایڈمنسٹریشن ہے۔ اگر آپ کو مارکیٹنگ کے شعبے میں دلچسپی ہے یا فائیننس یا ملٹی نیشنل کمپنی میں روز گار حاصل کرنا چاہتے ہیں ایک اچھی زندگی گزارنا چاہتے ہیں تو ایم بی اے ایک بہترین کورس ہے۔یہ کورس کئی طرح سے کیا جاسکتا ہے جیسے پارٹ ٹائم میں ،فل ٹائم میںوغیرہ اس کے مطابق ہی کورس کا وقفہ ہے لیکن جو روایتی طور پر ایم بی اے کیا جاتاہے اس کا وقفہ دو سال پر مشتمل ہے۔ا س کے بہت سارے شعبے ہیں جیسے فائیننس ،بینکنگ، ایچ آر،انفارمیشن ٹیکنالوجی ، ایڈور ٹائزمنٹ ،فوڈ اینڈ مارکیٹنگ وغیرہ سے ایم بی اے کر سکتے ہیں۔اس کے لیے کیٹ کے داخلہ امتحان کے مرحلے سے گزرنا ہوگا۔آئی آئی ایم (انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ) سے کرتے ہیں تو بہت کم خرچ میں کر سکتے ہیں۔اگر یہاں سے نہیں کر سکتے ہیں تو کوئی اچھی یونیورسٹی سے کریں جہاں پر اس کی مانگ زیادہ ہو۔

۴) کوسٹ مینجمنٹ اکائونٹ:یہ بھی ایک انڈین بیسڈ کورس ہے۔اس کورس کو کرانے والے ادار ے کا نام ہے ۔دی انسٹی ٹیوٹ آف کاسٹ مینجمنٹ اکائونٹنٹ آف انڈیا۔اس میں کوسٹ مینجمنٹ کی بھرپور معلومات دی جاتی ہے۔یعنی کوسٹ پلس مینجمنٹ۔یہ بھی تقریباً سی اے کے مساوی ہی ہے کیونکہ جو بھی فائنیشیل آڈٹ ہوتی ہے وہ صر ف سی اے کر سکتا ہے۔کوسٹ آڈٹ صرف سی ایم اے ہی کر سکتا ہے ،اور جو جی ایس ٹی آڈٹ ہے وہ صرف سی اے یا سی ایم اے ہی کرسکتا ہے۔اس کورس کو کرنے کے بعدپر کشش روز گار اور پر کشش تنخوا ہ حاصل کر سکتے ہیں۔کیونکہ اس میں بہت اہم کردار مینجمنٹ کا بھی ہوتا ہے۔آپ مینجمنٹ کنسلٹنٹ،پروجیکٹ انالسٹ، ٹیکس کنسلٹنٹ،سی ای او ،سی ایف او ،سی او وغیرہ کی پوسٹ پر جاب کر سکتے ہیں۔اس کے علاوہ سی اے ، سی ایم اے، سی ایس۔اگر جاب نہیں کرنا چاہتے ہیں تو اپنی خود کی پریکٹس بھی شروع کرسکتے ہیں۔ محنت و لگن کا جذبہ ہوتو لاکھوں روپیہ ماہانہ کمایاجا سکتا ہے۔ اس کورس کا وقفہ ڈھائی سال کا ہے۔

۵)سرٹیفائی پبلک اکائونٹنٹ: اے آئی سی پی اے یہ امریکی ادارہ ہے (American Instiute of Certify Public Accoontant): ہمارے ملک میں بہت سی اکائونٹ کی جاب ہوتی ہے لیکن یہ اکائونٹ کاسب سے ٹاپ کلاس انسٹی ٹیوٹ ہے ۔ اس کا ہیڈ کوارٹر امریکہ میں ہے۔یہ ایک طرح سے سی اے کے مساوی کورس ہے ۔ہمارے ملک میں ہم چارٹرڈ اکائونٹ (سی اے) کہتے ہیں۔امریکہ ،آسٹریلیا یا پھر نیوزی لینڈ میں اسے سی پی اے کہتے ہیں۔یہاں پر جس کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ یو ایس اے بیسڈ ہے یعنی کہ امریکہ بیسڈ سی پی اے کی بات کر رہے ہیں کیونکہ امریکہ بیسڈ سی پی اے ہے اس لیے اسے کرانے والا ادارہ بھیAmerican Instiute of Certify Public Accountant ہے۔اس میں عام طور پر یو ایس اے میں جو بھی اکائونٹنگ اسٹنڈرڈ ہے۔گیپ ہے اکائونٹنگ ،آئوڈٹنگ ،ٹیکسیشن کے جو رولس ہیںوہ سکھائے جاتے ہیں۔ یہ ایک سال کا بنیادی کورس ہے ۔ اس میں صرف چار پیپر ہوتے ہیں۔ اس میں ہائی سیلری حاصل کر سکتے ہیں۔ اسے کرنے کے بعد سی ایف او یعنی کہ چیف فائنانشیل آفیسر بن سکتے ہیں اور چیف ایکزیٹیو آفیسر بن سکتے ہیں اور کہیں نہ کہیں فائنانشیل ایڈوائزر بن جاتے ہیں۔

۶)چارٹرڈ فائنانشیل انالسٹ: سی ایف اے (Chartered Financial Analyst) یہ بھی کامرس والوں کے لیے ایک بہت ہی اہم کورس ہے ۔اس کا وقفہ دو برس کا ہے۔بہت سے کالج اس کورس کو آفر کرتے ہیں۔ جن لوگوں کو انویسٹمینٹ میں دلچسپی ہے یعنی کہ انویسٹمینٹ کس طرح سے کیا جائے۔ا س کورس کوکرنے کے بعد فائنانشیل انالسٹ ، سپلائرر چین انالسٹ،فائننس منیجر یا آڈیٹر بن سکتے ہیں۔کہیں نا کہیں ملٹی نیشنل کمپنی میں آپ کو اچھا روزگار چاہیے تو یہ کورس بہت ہی کارآمد ہے۔ ممبئی، چینائی ،دلی جیسے علاقوں میں اس کے بہت سے انسٹی ٹیوٹ ہیں۔

۷)ایسو سی ایشن آف چارٹیڈ سرٹیفائی اکائونٹنٹ:اے سی سی اے : (Association of Chartered Certified Aaccountan) :۔بی کا م کے بعد یہ بھی ایک اچھا کورس ہے۔ اس کا ہیڈ آفس لندن میں ہے۔یہ ایک گلوبل ریکگنائسڈ کورس ہے ۔یعنی اس کورس کو کرنے کے بعد پوری دنیا کے تقریباً ۱۷۰ ممالک میں جا کر جاب کر سکتے ہیں۔ اس کا وقفہ ڈھائی بر س کا ہے۔اسے کرنے کے بعدفائنانشیل اکائونٹنٹ،مینجمنٹ اکائونٹنٹ،فائنانشیل انالسٹ،ٹیکس اکائونٹنٹ،چارٹیڈ اکائنٹنٹ آڈیٹرس یعنی کسی بھی سی اے کے پاس بطور آڈیٹر کے کام کرسکتے ہیں۔اسی کے ساتھ ٹیکس کے ایڈوائرز کے کام کر سکتے ہیں۔

۸)چارٹرڈمینجمنٹ اکائونٹ : CIMA یہ کورس دی چارٹرڈ انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ اکائونٹ جو کہ یو کے میں ہے ۔یہ بھی ایک گلوبل ریکگنائسڈ کورس ہے۔یہ کورس بھی عالمی طور پر۱۸۰ ممالک میں ہے۔یعنی اس کورس کرنے کے بعد آپ ۱۸۰ ممالک میں روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔اگر آپ اکائونٹنگ کے ساتھ ساتھ مینجمنٹ کے شعبے میں جانا چاہتے ہیں تو یہ کور س آپ کے لیے مفید ہے۔عام طور پر سی اے یعنی چارٹرڈ اکائونٹ یہ کورس کرتے ہیں تاکہ وہ مینجمنٹ لائن میں بھی جا سکیںاگر آپ ایم بی اے کرنا چاہتے ہیں اور آپ کے پاس وقت کی قلت ہے تو پھر سیما کور س آپ کے لیے کارآمد ہو سکتا ہے۔اس کورس کو کرنے کے بعدفائنانس منیجر،کوسٹ اکائونٹنٹ،مینجمنٹ اکائونٹ،سینئر فائنانشیل انالسٹ،فائنانشیل انالسٹ وغیرہ میں روزگار حاصل کر سکتے ہیں۔گریجویشن کے بعد اس کا وقفہ ڈھائی برس کا ہے۔تجربہ حاصل کرنے کے بعدماہانہ لاکھوںروپیہ آمدنی کا ذریعہ بن سکتا ہے۔

۹)اسٹاک بروکنگ: اس کورس کے متعلق بہت کم لوگ جانکاری رکھتے ہیں۔ کامر س کا ایک شعبہ ہے شیئر مارکیٹ اس کے لیے ہی اسٹاک بروکنگ آتا ہے۔ یہ انویسٹمینٹ بینکر کا ایک کورس ہے جوکہ ایک سال کا ڈپلومہ ہے۔اس ڈپلومہ کو کرنے کے لیے کسی بھی شعبے سے گریجویشن ہونا ضروری ہے۔اس میں دو مرحلے کے امتحان ہوتے ہیں دونوں مرحلے مکمل ہونے کے بعد آپ ایک انویسٹمنٹ بینکر بن جاتے ہیں۔جن کا کام ہوتا ہے شیئرس،پرچیس، اسٹاک ، پرچیس یا سیل کرانا ،یہ فرنچائز میں جاب کرتے ہیں۔ نو سے پانچ کی جاب ہوتی ہے جس میں لوگوںکوشیئرس خریدنا یا بیچنا سکھاتے ہیں ۔ اس میں اچھی آمدنی بھی ہو سکتی ہے۔اس میں انکم کی کوئی حدبھی نہیں دس ہزار سے دو لاکھ روپے تک بھی کما سکتے ہیں۔تنخواہ آپ کے کام پر منحصر ہے۔

۱۰)ایم کام: ایم کام یعنی کہ ماسٹر آف کامرس ہمارے ملک کی بہت سی یونیورسٹیاں یہ کورس کراتی ہے۔روایتی اور فاصلاتی دونوں طرز پر کرسکتے ہیں۔اس کورس کو کرنے کے بعد ٹیچر،لیکچرار،پروفیسر بن سکتے ہیں صرف ایم کام کرنے کے بعد اسسٹنٹ منیجر،کمپنی لاء اسسٹنٹ،جونیئر اکائونٹنٹ،ریلیشن شپ منیجر وغیرہ شعبوں میں روزگار حاصل کرسکتے ہیں۔اگر آپ کو اکائونٹ میں دلچسپی ہے تو آپ کو ایم کام کرنا چاہیے یا بینکنگ بھی کر سکتے ہیں۔میتھس میں دلچسپی بھی ہونا ضروری ہے۔ایک آسان سا کورس ہے۔جو لوگ معلم بننا چاہتے ہیں ان کے لیے شاید مناسب نہیں ہے۔اگر آپ لوگ دو سال ایم کام میں لگا رہے ہیں۔اگر ٹیچنگ کی اسکیل نہیں ہے تو یہ کورس کرنے کے بعد بھی آپ لوگ بے روزگار رہ سکتے ہیں۔

۱۱)ایل ایل بی : یہ بیچلر آف لاء ہے جو کہ بنیادی طور پر تین سال کا کورس ہے۔اگر گریجویشن کے بعد کرتے ہیں۔تین اسٹریم سے ایل ایل بی کر سکتے ہیں۔کریمنل، ڈیفنس اور ٹیکس کامرس کے لیے ٹیکس زیادہ بہتر ہے کیونکہ جی ایس ٹی لگنے کے بعداس کی مانگ بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔سی اے اور لایئر کی مانگ بڑھ گئی ہے۔سی اے ایک محنت طلب کورس ہے۔مشکل ہے لیکن نا ممکن نہیں ہے۔ایل ایل بی ویسے تو تین سال کا کورس ہے۔ بی کام کے بعدانٹرنس امتحان دے کر کسی بھی یونیورسٹی سے کر سکتے ہیں۔اسے کرنے کے بعد آپ اپنا خود کا آفس کھول سکتے ہیں۔کسی ملٹی نیشنل کمپنی میں روزگار حاصل کر سکتے ہیں یا پھر آپ بینک میں ایس او یعنی کے اسپشیلائزیشن آفیسر کے طور پر فارم بھر سکتے ہیں آپ کو ٹیکس ایڈوائز ر کے طور پر روزگار مل جائے گا۔آپ لوگوں کے ٹیکس کا تجزیہ کر سکتے ہیں یا ان کے کسی بھی قسم کے کیس کو ہینڈل کر سکتے ہیں۔

۱۲)بی ایڈ (بیچلر آف ایجوکیشن) : اگر ٹیچنگ کے شعبے میں دلچسپی رکھتے ہیں تو بی ایڈ بھی ایک اچھا کورس ہے۔ملک کے بہت سے اداروں سے یہ کورس کیا جا سکتاہے۔ پرائیویٹ ادارے میں تنخواہ کم ہوتی ہے۔لیکن سرکاری ادارے میں روزگار مل جاتا ہے تو ایک پرکشش تنخواہ بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ایم کام کر کے جونیئر کالج میںبھی پڑھا سکتے ہیں۔بی ایڈکر کے بھی ایم کام کیا جا سکتا ہے۔ll

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS