کامیڈین منور فاروقی کی ہائی کورٹ میں دائر ضمانت عرضی پر سماعت آگے بڑھی

    0

    اندور: مدھیہ پردیش کی اندور پولیس کے ذریعہ مذہبی جذبات کو مجروح کرنے کے معاملے میں گرفتار کئے گئے’اسٹینڈاپ کمیڈین‘منور فاروقی کی یہاں ہائی کورٹ میں دائر ضمانت عرضی پرسماعت آگئےبڑھ گئی ہے۔
    ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل کے مطابق ، منور فاروقی کی جانب سے،ان کے وکیل نے قابل ضمانت درخواست دائر کی ہے ، جس کی سماعت جمعہ کے روز سنگل بینچ کے جج روہت آریا نے کی۔ 
    اس دوران ، پولیس کے ذریعہ اس کیس کے سلسلے میں کیس ڈائری پیش نہیں کی جاسکی ، لہذا عدالت نے اگلے ہفتے کےلئے سماعت ملتوی کردی ہے۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس ہری نارائن چاری مشر کے مطابق،یہاں کے تکوگنج پولیس اسٹیشن نے منور فاروقی اور ان کے ساتھیوں ایڈون انتھونی،پرکھر،پریم اور نلن کو یکم جنوری کو ایک ریستوراں سے گرفتار کیا تھا۔ 
    تب سے یہ پانچوں ملزمان عدالتی تحویل میں جیل میں ہیں۔سرکاری وکیل نے کہا کہ اس سے قبل منور کی جانب سے 2 جنوری کو دائر ضمانت کی درخواست کو یہاں کے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسترد کردیا تھا۔ اس کے بعد، 5 جنوری کو، ایڈیشنل سیشن جج یتیندر کمار گرو نے منور کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔
    گجرات کے جونا گڑھ کے رہنے والے منور اور دیگر کے خلاف اندور چار سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی رکن اسمبلی اور سابق میئر مالینی گوڑ کے بیٹے ایک لویہ سنگھ گوڑ نے کی تھی۔ ان پربااثر افراد کے خلاف تبصرہ کرنا،مذہبی جذبات کو مجروح کرنا،فحش باتیں پھیلانا،بغیراجازت کے کامیڈی شو کرنا جیسے اہم الزامات ہیں۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS