آیئے ہم سب ایک ’آتم نربھر بھارت‘کا خاکہ تیار کریں!

0

نریندر مودی

بھارت کے پاس ایک ازحد فعال تکنیکی اور اسٹارٹ اپ ایکو نظام دستیاب ہے جس نے بھارت کو قومی اور عالمی پیمانے پر اعزاز سے سرفراز کیا ہے۔ ہمارے نوجوانوں نے مختلف شعبوں میں تکنیکی حل نکالنے اور پیش کرنے کے معاملے میں امتیاز حاصل کیا ہے۔ کووِڈ-19وبائی مرض بھی ایک بڑی رکاوٹ کی شکل میں سامنے آیا ہے جس سے ہماری روزمرہ کی زندگی کو آسان بنانے کے لیے ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعہ نمٹا جا رہا ہے۔ 
ہم سب اپنی منڈیوں کے زبردست پوٹینشیل سے واقف ہیں اور یہ بھی جانتے ہیں کہ کس پیمانے پر ہم مصنوعات تیار کرسکتے ہیں، شرط یہ ہے کہ یہ مصنوعات منڈی کے مطالبات کی تکمیل کرنے کی اہل ہوں۔ آج کل ہم اختراع، ترقی اور اندرونِ ملک تیار کیے گئے ایپس کے معاملے میں اسٹارٹ اپ اور تکنیکی ایکو نظام میں زبردست دلچسپی اور جوش ملاحظہ کررہے ہیں۔
آج جب پورا ملک ایک آتم نربھر بھارت کی تعمیر میں مصروف ہے، یہ ایک اچھا موقع ہے کہ ان کی کوششوں، رفتار، جانفشانی اور ہنر کی خلاقیت کو ایک سمت دی جائے تاکہ وہ ایسے ایپ وضع کر سکیں جو ہماری منڈیوں کی تسلی بھی کر سکیں اور دنیا کے ساتھ مسابقت کے اہل بھی ثابت ہوں۔ 
ہماری اسٹارٹ اپ اور تکنیکی برادری اس مقصد کے حصول پر قادر ہوسکے، اس کی مدد کے لیے الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت اٹل اختراعی مشن کے ساتھ مل کر آتم نربھر بھارت اختراعی چنوتیوں کے ساتھ سامنے آرہی ہیں۔ اس سے دو راستے نکلیں گے:موجودہ ایپس کا فروغ اور نئے ایپس کا وضع کیا جانا۔
ای- لرننگ کے مختلف زمروں کے ساتھ موجودہ ایپس اور پلیٹ فارموں کی ترقی، گھر پر رہ کر کام کرنا، گیمنگ، کاروبار، تفریح، دفتری خدمات اور سماجی نیٹ ورکنگ میں حکومت اپنی جانب سے سرپرستی، حمایت اور امداد فراہم کرے گی۔ ٹریک-01مشن موڈ پر عمدگی کے حامل ایپس کی شناخت کے لیے کام کرے گا تاکہ سرکردہ بورڈ کا حصول ممکن ہو سکے اور یہ کام ایک مہینے کی مدت کے اندر مکمل ہو جائے گا۔
نئے ایپس اور پلیٹ فارموں کو پروان چڑھانے کے لیے، ٹریک-02پہل قدمیاں بھارت میں نئے چمپئن فراہم کرنے میں مددگار ہوں گی۔ اس کے لیے منڈی تک رسائی کے ساتھ جستجو، پروان چڑھانے، اس کی پروٹوٹائپنگ اور پیش کش کی سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔
اس چنوتی کا نتیجہ موجودہ ایپس کے معاملے میں بہتر پیش کش اور شفافیت کی شکل میں سامنے آئے گا تاکہ وہ اپنے نصب العین حاصل کرسکیں اور ایسی تکنیکی مصنوعات تیار کرسکیں جو سرپرستی، تکنیکی امداد اور پورے عرصہ حیات کے دوران رہنمائی کے ذریعہ تکنیکی مسائل کا حل نکال سکیں۔
نئے ایپس کے لیے جو بھارت اور دنیا کے مخصوص مسائل کا حل نکال سکیں، ان شعبوں میں زبردست امکانات موجود ہیں۔کیا ہم ایپ کے ذریعہ روایتی بھارتی کھیلوں کو مزید مقبول عام بنانے کی سمت سوچ سکتے ہیں؟ کیا ہم ایسے ایپ وضع کر سکتے ہیں جو لرننگ، گیمنگ وغیرہ کے لیے صحیح عمر کے افراد تک رسائی حاصل کرنے کی صلاحیت کے حامل ہوں اور کیا ہم اس سلسلے میں نشان زد ایپس وضع کر سکتے ہیں؟ کیا ہم عوام کے لیے بازآبادکاری یا ان کے سفر میں انہیں صلاح و مشورہ دینے والے گیمنگ ایپس وضع کر سکتے ہیں؟ اس طرح کے متعدد سوالات ہیں اور صرف ٹیکنالوجی ہی ان کا جواب خلاقانہ انداز میں دے پانے پر قادر ہے۔
اس چنوتی کا سامنا حکومت اور تکنیکی برادری کے اراکین مشترکہ طور پر ہی کر سکیں گے تاکہ اسے مزید مجموعی شکل میں دیکھا جا سکے۔
آپ کے لیے چنوتی ہے اگر آپ اس طرح کے مفید پروڈکٹ کے حامل ہوں یا یہ محسوس کرتے ہوں کہ آپ اس طرح کی مصنوعات تیار کرنے کی مہارت یا اندازِ فکر کے حامل ہیں۔ میں تکنیکی برادری کے اپنے تمام دوستوں سے گزارش کرتا ہوں کہ وہ ایک آتم نربھر ایپ ایکو نظام تیار کرنے کے معاملے میں شریک ہوں اور اپنا تعاون دیں۔ کون جانتا ہے کہ میں خود ان میں سے کوئی ایسا ایپ استعمال کروں جو آپ نے وضع کیا ہو۔
آیئے ہم سب آتم نربھر بھارت کا خاکہ وضع کریں!
(مضمون نگار ہندوستان کے
عزت مآب وزیراعظم ہیں)
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS