بگوٹا،(یو این آئی): کولمبیا کے صدر گستاوو پیٹرو نے فلسطین کے دفاع کے لیے دنیا بھر کی اقوام سے ایک مشترکہ فوج بنانے کی اپیل کی ہے۔
اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے صدر گستاوو پیٹرو نے کہا کہ غزہ کے مسئلے پر سفارتکاری ناکام ہوچکی ہے۔ ہر دن، ہر لمحہ معصوم بچوں اور شہریوں پر بمباری ہو رہی ہے اور سلامتی کونسل کی قراردادیں ویٹو کردی جاتی ہیں۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ جنرل اسمبلی کے ذریعے امن کے لیے متحد ہو کر ایک امن فورس قائم کی جائے جو نسل کشی کو روک سکے۔ اِن کا کہنا تھا کہ ہمیں ایسی طاقتور افواج درکار ہیں جو نسل کشی کو قبول نہ کریں۔
گستاوو پیٹرو نے ایشیا، لاطینی امریکہ اور یورپ کی عوام اور افواج کو دعوت دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ ہم نے بہت باتیں سُن لیں، اب وقت آ گیا ہے کہ بولیوار کا نعرہ ‘آزادی یا موت’ دہرایا جائے۔
Colombia’s far-left President Gustavo Petro calls on the UN to form a global coalition of countries willing to send their armies to Israel, invade the country and “defend Palestine.”
He also said that there’s no point in talking with Israel:
“Diplomacy has been tried in Gaza,… pic.twitter.com/tL9xtZ4CLS
— Visegrád 24 (@visegrad24) September 24, 2025