نئی دہلی: (یو این آئی) دارالحکومت دہلی میں جمعرات کی صبح لوگوں کو دھند اور سرد ی کا سامنا کرنا پڑا۔ سردی اور دھند کا اثر نہ صرف دارالحکومت بلکہ شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں دیکھا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آج دارالحکومت میں کم سے کم درجہ حرارت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔ دہلی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس رہا اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 17 ڈگری سیلسیس رہنے کا امکان ہے۔ دریں اثنا، دارالحکومت میں رات کے وقت دھند چھائی رہنے کا امکان ہے اور جمعہ سے اگلے تین دنوں تک دارالحکومت سمیت چھ دیگر ریاستوں میں بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ دہلی میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود ہے۔ آج بارش کا کوئی امکان نہیں لیکن 10 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 78 فیصد ہے۔
دارالحکومت دہلی میں سردی کی لہر برقرار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS