نئی دہلی: قومی دارالحکومت میں جمعہ کی صبح کم از کم درجہ حرارت سے قریب پانچ ڈگری کم چار ڈگری سیلسیس درج کیا گیا اور ٹھنڈ اور کہرے کے حالات برقرار رہے۔
کہرے کی وجہ سے قومی دارالحکومت خطے اور اس کے آس پاس حد بصارت کی سطح 50 میٹر سے بھی کم رہا۔ شمالی ریلوے کے ایک افسر نے بتایا کہ کہرے کی وجہ سے کم از کم 27 ٹرینیں دیری سے چلیں ۔
دہلی کا مکمل فضائی معیار’بہت خراب‘زمرے میں برقرار ہیں اور فضائی معیارانڈیکس 346 ہے۔
فضائی معیار اور موسم کی پیشن گوئی اور تحقیقی نظام (ایس اے ایف اے آر)کے مطابق،نمی کی سطح 89.10 فیصد درج کی گئی اور ہوا جنوب مشرقی سمت میں ایک میٹر فی سیکنڈ کی رفتار سے چل رہی تھی۔
ایک دن پہلے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 19.4 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا تھا جو معمول سے تین ڈگری کم تھا۔آئی ایم ڈی کی پیشن گوئی کے مطابق آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہ سکتا ہے جبکہ ہفتے کو بھی اسی طرح کے حالات بنے رہنے کے آثار ہیں۔
- Business & Economy
- Regional
- Delhi NCR
- Education & Career
- Health, Science, Technology & Environment
- National
- Opinion & Editorial
- Politics
دارالحکومت میں ٹھنڈ اور کہرے کا قہر برقرار
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS