ماحولیاتی تبدیلی نے سیب کا رنگ کیا پھیکا،آم ہوا بیمار

0

نئی دہلی: ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ،بے موسم بارش،سیلاب اور خشک سالی کے مسئلے کا خطرناک اثر باغبانی فصلوں پر نظر آنے لگا ہے۔
آم ،جامن،سیب ،لیچی،انار،خوبانی جیسی باغبانی فصلوں پر تحقیق کے دوران ماحولیات تبدیلی کا اثردیکھا گیا ہے۔کچھ علاقوں میں سیب کی پیداوار گھٹ رہی ہے جب کہ کچھ مقامات پر یہ بڑھ رہی ہے۔سیب میں خوبصورت لال رنگ نہیں آپا رہا ہے۔کچھ پھلوں میں پھٹنے کی شکایت آرہی ہے جبکہ کچھ مقامات پر بیماریوں کا خطرہ بڑھ گیا ہے جوپھلوں کو بدصورت بناتے ہیں۔
سنٹرل ٹروپیکل باغبانی انسٹی ٹیوٹ لکھنؤ کے ڈائیریکٹر شیلیندرراجن کے مطابق درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ اور ماحول میں نمی کی مقدار کی وجہ سے کیڑوں اور بیماریوں نے بہت سے آم  بدصورت کردئے۔
بے موسم بارش کی وجہ سے،درجہ حرارت امید کے مطابق کم رہا اور آم کی فصل کے پورے موسم میں ہوا میں نمی زیادہ رہی جس کی وجہ سے اس سال آم کے پھل کی جلد کو متاثر کرنے والے کیڑوں اور بیماریوں  کا خطرہ بڑھا۔درجہ حرارت میں اتار چڑھاؤ اوربھاری کمی کے بعد دھوپ والے دن کی وجہ سے ہوا میں نمی میں تیزی سے تبدیلی ہوئی۔وہ کسان جو مناسب مسئلوں کی وجہ سے سب سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS