نئی دہلی: ہندوستان کی فوج نے میڈیا کی ان رپورٹوں کی تردید کی ہے جس میں کہا گیا کہ چینی فورسز نے مشرقی لداخ میں پیگونگ جھیل کے شمال میں فنگر ٹو اور تھری علاقے میں ایک بار پھر ہندوستانی سرحد پر تجاوزات کی ہیں۔
ہندوستانی فوج کے ایک سینئر افسر نے کہا ہے کہ میڈیا میں اس بارے میں آنے والی رپورٹ غلط ہے۔
قابل ذکر ہے کہ میڈیا میں جاری ایک رپورٹ میں لداخ سے تعلق رکھنے والے بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق رکن پارلیمنٹ تھپسان چھیوانگ کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ چینی فوج مشرقی لداخ میں پیگونگ جھیل کے شمال میں فنگر ٹو اور تھری کے علاقے میں پیش قدمی کرتے ہوئے ہندوستانی سرحد پرقبضہ کر چکی ہے۔
فوج نے اس رپورٹ کو مکمل طور سے فرضی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اسے مسترد کرتی ہے۔
مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول پر گذشتہ پانچ ماہ سے ہندوستان اورچین کے مابین فوجی تعطل بناہوا ہے۔ اس کے حل کے لئے سفارتی اور فوجی اور سیاسی سطح پر دونوں فریقوں کے مابین مستقل بات چیت جاری ہے،لیکن دونوں فریق کے اپنے اپنے موقف پر ڈٹے رہنے سے ابھی تک اس کا کوئی ٹھوس حل برآمد نہیں ہوسکا ہے۔
چینی فوج نے پیگونگ جھیل فنگر ٹو اور تھری علاقے میں ایک بار پھر ہندوستانی سرحد پر تجاوزات کی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS