چین میں 33 کلو گرام ہیروئن کے ساتھ تین گرفتار

0

کُنمنگ:چین کے جنوب مغربی صوبہ یونّان میں پولیس نے منشیات کی اسمگلنگ کے الزام میں تین مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 33.6 کلو گرام ہیروئن برآمد کی ہے۔مقامی انتظامیہ نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ پولیس کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ اسمگلر منشیات کی ایک بڑی کھیپ یونّان صوبے سے مشرقی چین کے جیاشنگ شہر کی طرف بھیجنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں۔ پولیس نے اس کی جانچ کے لئے ایک ٹاسک فورس تشکیل دی۔پولیس نے تینوں ملزمان کو یونان صوبے کے لونگلنگ کاؤنٹی سے گرفتار کر لیا۔ ان سے ہیروئن کے 31 پیکٹ برآمد کئے گئے جس کا وزن 33.6 کلو گرام تھا۔ پولیس اس معاملے میں تفصیلی تحقیقات کر رہی ہے۔واضح رہے کہ چین کا یونان صوبہ منشیات کی اسمگلنگ سے متعلق مجرمانہ سرگرمیوں کے لئے بدنام ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS