ہندوستان کو ہندوستانی سرزمین چھوڑنے کی پیش کش کی چین کی سینہ زوری

0

دہلی :لداخ میں ہندوستان اور چین  سرحدی تنازعہ جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق، ہندوستان اور چین کے مابین لیفٹیننٹ جنرل رینک کے افسران کے درمیان 5 ویں دور کی بات چیت غیر نتیجہ خیز رہی۔ یہ اجلاس اتوار کے روز مالڈو میں چین کی درخواست پر ہوا ، جو 10 گھنٹے تک جاری رہا۔ اب چین نے بھارت سے پیانگونگ تسو سے دستبرداری کے لئے کہا ہے۔ چین نےہندوستان کی تجویز کو مسترد کردیا۔ چین نے ہندستان  کوفنگر 4 سے پیچھے ہٹنے کو بھی کہا جب کہ ہندوستان فنگر 8 سے گشت کرتا تھا اور ہندوستان فنگر 8 کو ایل اے سی مانتا ہے۔
ایل اے سی کے اس پار فنگر 4 ہندوستان کے زیر کنٹرول علاقہ رہا ہے ، لیکن مئی کے بعد سے ،چینی فوج فنگر 4 میں منتقل ہوگئی تھی ،بعد میں بات چیت کے بعد ،چینی فوج فنگر 5 میں منتقل ہوگئی۔ ہندوستانی فوج ابھی تک چینی فوج کوفنگر 8 تک گشت کرنے کی اجازت نہیں دے رہی ہے۔ قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈووال کی سربراہی میں چین اسٹڈی گروپ نے چین کی تجویز کا مطالعہ کیا۔

 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS