چین کا اعتراف:وادیٔ گلوان میں ہمارے فوجی بھی مارے گئے تھے

    0

    بیجنگَ : چین نے بالآخر یہ اعتراف کرلیا ہے کہ لداخ میں لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی)کے قریب وادیٔ  گلوان میں 15 جون کو ہندوستانی  فوج کے ساتھ پرتشدد جھڑپ میں اس کے فوجی بھی مارے گئے تھے۔
    وادیٔ گلوان میں کتنے چینی فوجی مارے گئے تھے  اس بارے میں سرکاری  تفصیلات  ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہیں ، لیکن ’گلوبل  ٹائمز‘نے پہلی بار چینی فریق کے نقصان کا اعتراف کیا ہے۔ اس سے قبل  وہ  اپنے فوجیوں کی ہلاکت کی خبروں کو مسترد کرتا رہا تھا۔
    چین کی کمیونسٹ پارٹی کا ترجمان اخبار ’گلوبل ٹائمز‘کے ایڈیٹر ہو شی جن نے اعتراف کیا کہ وادیٔ گلوان میں ہونے والے تنازع میں چینی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے)کے فوجی بھی مارے گئے ہیں۔ انہوں نے جمعرات کو ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ’’ہمارے فوجیوں کا بھی جانی نقصان ہوا۔‘‘
    قابل ذکر ہے کہ مشرقی لداخ میں ایل اے سی پر پرتشدد جھڑپوں کے سبب وادی گلوان میں حالات کشیدہ  ہیں ۔
    خیال رہے ہندوستان چین کے درمیان کشیدگی کو کم کرنے کیلئےبدھ کے روز تین گھنٹوں تک مذاکرات جاری رہے ، جو نتیجہ خیز نہیں ثابت نہیں ہوئی۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS