چین نے ہندوستان کی فلائٹس پر لگائی روک

0

گزشتہ ہفتہ وندے بھارت مشن میں کورونا وائرس کے بڑھتے معاملات کو دیکھتے ہوئے چین نے جمعرات کو غیر چینی مسافروں سمیت ہندوستان کے ہوائی سفر پر غیرمعینہ مدت کیلئے روک لگادی ہے، جبکہ ہندوستان اور چین کے درمیان کمرشیل فلائٹس کو شروع نہیں کیا گیا تھا۔ ائیر انڈیا چین کے مختلف شہروں کیلئے وندے بھارت مشن کے تحت اسپیشل فلائٹس چلا رہی ہے۔ بیجنگ نے اس کے علاوہ بلجیم اور فلپائن سے غیر چینی وزیٹرس کے داخلہ پر روک لگانے کیلئے اسی طرح کا اعلان کیا ہے۔
علاوہ ازیں امریکہ ، فرانس اور جرمنی سے آرہے مسافروں سے اضافی ہیلتھ ٹیسٹ ریزلٹ پیش کرنے کیلئے کہا گیا ہے۔ چین یہ قدم کورونا وائرس کی دوسری لہر کے پیش نظر دنیا بھر میں بڑھتے معاملات سے خود کو بچانے کیلئے اٹھا رہا ہے۔ بیجنگ کا یہ نیا سسپینشن آرڈر 28 ستمبر کے اس حکم کے بالکل برعکس ہے ، جس میں اس نے سبھی غیرملکیوں کو ویلڈ ریسپانس پرمٹ کے ساتھ چین میں داخل ہونے کی اجازت دی تھی۔چین نے مارچ کے آخر میں کورونا وائرس سے لڑائی کے درمیان غیر ملکی مسافروں کے داخلہ پر روک لگا دی تھی۔ ہندوستان کیلئے اس کا مطلب ہے کہ 13 نومبر سے ہر ہفتہ کیلئے جو وندے بھارت مشن کے تحت چار فلائٹس طے کی گئی تھیں ، انہیں پھر سے ری شیڈیول کیا جائے گا۔بیجنگ میں افسران نے بتایا کہ تقریباً 1500 سے زیادہ ہندوستانیوں نے چین واپس لوٹنے کیلئے رجسٹر کیا ہے۔ چین کے نئے حکم نے ان لوگوں کی واپسی پر بھی سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔ چین کی وزارت خارجہ نے اس فیصلہ کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے صحیح فیصلہ ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان نے جمعرات کو وزارت کی ریگولر بریفنگ میں کہا کہ چین کئی ممالک کی پریکٹس پر غور کررہا ہے اور وبا کی بدلتی صورتحال کی بنیاد پر چین میں لوگوں کے داخلہ کو ایڈجسٹ کررہا ہے۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS