چین نے الیکٹرک جہاز کا کامیاب تجربہ کیا

0

چین ایجادات کے سبب ہمیشہ سرخیوں میں رہتا ہے۔

دنیا جہاں الیکٹرک کار کو فروغ دینے کے خواب دیکھ رہی ہے وہیں چین نے الیکٹرک ہوائی جہاز کے خواب کو شرمندۂ تعبیر کیا ہے۔

چین نے الیکٹرک جہاز کا کامیاب مشق کر لیا ہے۔

خبر رساں ایجنسی شنہوا کے  مطابق اس الیکٹرک جہاز نے منگل کے روز اپنی پہلی پرواز  بھری تھی۔ اس جہاز کا وزن 12سو کلو گرام جب کہ لمبائی 8.4 میٹر ہے۔

 رپورٹ کے مطابق الیکٹرک جہاز ایک بار فل چارج جانے پر3سو کلومیٹر پروازکر سکتا ہے۔ اس کا وقفہ 90منٹ کا ہوگا، یعنی فل چارج ہونے پر الیکٹرک جہاز90منٹوں تک سفر کر سکتا ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS