واشنگٹن:امریکہ نے چین سے ایغور مسلمانوں کی نس بند کرنے والی مہم کو روکنے کے لئے کہا ہے۔امریکہ کے وزیرخارجہ مائک پومپیو نے جرمنی کےماہرتعلیم ایڈرین جینز کے نئے مطالعہ کا حوالہ دیتے ہوئے منگل کے روز ایک بیان جاری کرکے کہا ’’چین سے دنیا کو پریشان کرنے والی کچھ ایسی رپورٹیں سامنے آرہی ہیں جس سے پتہ چلتا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی شن جھیانگ صوبے میں خاندانی منصوبہ بندی کے نام پر طاقت کے استعمال سے ایغور مسلمانوں اور دیگر اقلیتی برادریوں کے لوگوں کی نس بندی کررہی ہے۔ اس کے علاوہ اقلیتی خواتین کو اسقاط حمل کرانے کے لئے مجبورکیا جارہا ہے‘‘
پومپیو نے کہا ’’ہم چینی کمیونسٹ پارٹی سے فوری طور پران مہمات کو بند کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔ ساتھ ہی دنیا کے سبھی ممالک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ امریکہ کے ساتھ مل کر اس غیرانسانی کارروائی کو روکنے کا مطالبہ کریں‘‘۔
دراصل،جرمنی کے ماہر تعلیم ایڈین جینز نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ چین کی کمیونسٹ پارٹی ویگرمسلمانوں کو بچے پیدا کرنے سے روک رہی ہے اور ان کے قتل عام کے لئے پالیسی بنا رہی ہے۔واضح رہے کہ چین نے دہشت گردی اور مذہبی شدت پسندوں کے خلاف لڑائی کے نام پرویگر مسلمانوں کو شن جھیانگ علاقے میں کیمپوں میں رکھا ہوا ہے۔ اس سلسلے ممیں دنیا بھر میں چین پر تنقید کی جارہی ہے۔
چین ایغور مسلمانوں کی نس بندی کرنا بند کرے: امریکہ
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS