ایل اے سی کو لے کر ہندوستان اور چین کے مابین کشیدگی برقرار ہے۔ چین نے سرحد پر تعطل کے درمیان لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) کے ساتھ 60 ہزار سے زیادہ فوجی متحرک کردیئے ہیں۔ امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو نے یہ بات بتائی۔ چاروں ممالک کی ملاقات ہند بحر الکاہل ، جنوبی چین سمندر اور مشرقی لداخ میں ایل اے سی پر چین کے جارحانہ فوجی موقف کے بیچ جاپانی دارالحکومت ٹوکیو میں ہوئی۔ امریکی وزیر خارجہ نے ٹوکیو کے اجلاس سے واپس آنے کے بعدجمعہ کے روز دی گائے بینسن شو میں ایک انٹرویو میں کہاکہ ہندوستانی اپنی شمالی سرحد پر 60ہزار چینی فوجیوں کی موجودگی دیکھ رہے ہیں۔ادھر امریکی قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اوبرائن نے کہا ہے کہ چین کی جانب سے لائن آف ایکچول کنٹرول (ایل اے سی) پرکنٹرول کی کوششیں اس کی توسیع پسندانہ جارحیت کا حصہ ہیں اور اب یہ بات قبول کرنے کا وقت آگیا ہے کہ بات چیت اور معاہدے سے چین اپنا جارحانہ موقف نہیں بدلنے والاہے۔
ہندکی سرحد پر چین کی 60ہزار افواج : پومپیو
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS