ایٹا نگر:چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے)نے اروناچل پردیش کے پانچ نوجوانوں کو جو راہ بھٹک کر سرحد پار کرکے چین میں داخل ہوگئے تھے، ہندوستان کو سونپا۔
تیج پور واقع دفاعی ترجمان نے نوجوانوں کو ہندوستان کو سونپے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے آج بتایا کہ ساری رسمی کارروائی مکمل ہونے کے بعد پانچوں نوجوانوں کو کبیتو میں فوج کے سپرد کردیا گیا ہے۔
ان نوجوانوں کو عالمی وبا کووڈ۔ 19 پروٹوکول کے تحت پہلے 14 دن تک کوارنٹائن میں رہنا ہوگا۔ کوارنٹائن کی مدت پوری ہونے کے بعد نوجوانوں کو ان کے کنبے کے حوالے کردیا جائے گا۔
پانچوں نوجوان دو ستمبر سے لاپتہ تھے۔ بعد میں پتہ چلا کہ غلطی سے وہ چین کی سرحد میں داخل ہوگئے ہیں۔ اس کے بعد ہندوستانی فوج نے ہاٹ لائن کے ذریعہ چینی فوج سے انہیں واپس کرنے کی درخوات بھیجی تھی۔ کھیلوں کے مرکزی وزیر (آزادانہ چارج)کرن رجیوں نے جمعہ کو ٹوئٹ کرکے کہا کہ چین سنیچر کو اروناچل پردیش کے پانچ نوجوانوں کو ہندوستان حکومت کو سونپے گا۔
چین نے اروناچل پردیش کے پانچ نوجوانوں کو ہندوستان کو سونپا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS