ا وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے کا فڈنویس کے بیان پر طنز

0

مہاراشٹرا کے سابق وزیر اعلی اور بی جے پی لیڈر دیویندر فڑنویس نے ایک بار پھر اقتدار میں آنے کی بات کی ہے۔ فڈنویس نے گزشتہ اتوار کو کہا تھا کہ مجھے نہیں
معلوم کہ میں کب واپس آؤں گا،لیکن میں ضرور واپس آؤں گا۔ ادھو حکومت کو انتباہ دیتے ہوئے فڈنویس نے کہا،"میرا پانی اترا دیکھ کر میرے کنارے گھر آباد مت کر لینا،
میں سمندر ہوں یقیناً واپس آوں گا۔"
فڈنویس کے اس بیان کے بعد مہاراشٹرا کے وزیر اعلی ادھو ٹھاکرے بھی پیچھے نہیں رہے ، اور انہوں نے فڑنویس پر طنز کرتے ہوئے کہا "کبھی ایسا مت کہنا، کہ میں
واپس آؤں گا۔"
اسی دوران آج مہا وکاس اگھاڑی امیدوار اور کانگریس لیڈر نانا پٹولے مہاراشٹر قانون ساز اسمبلی کے بلامقابلہ اسپیکر منتخب ہوئے۔ اس موقع پر ادھو ٹھاکرے نے فڈنویس
کو اپنا دوست کہا۔ ٹھاکرے نے یہ بھی کہا کہ وہ انہیں اپوزیشن لیڈر کے طور پر نہیں دیکھتے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS