گورنر نے اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کی اجازت نہیں دی

    0

    چھتیس گڑھ کے گورنر انوسوئیا اوئیکے نے زرعی قوانین کے حوالے سے اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کی اجازت دینے سے متعلق فائل کو واپس کردیا ہے۔
    اعلی سطحی ذرائع نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے یواین آئی کو بتایا کہ اسمبلی سکریٹریٹ سے خصوصی اجلاس طلب کرنے کی فائل گورنر کو ارسال کی گئی تھی ، جس پر گورنر نے اعتراض کیا تھا اور اسے پارلیمانی امور کے محکمہ کو واپس بھجوا دی تھی۔ صرف 58 دن بعد ہی خصوصی اجلاس طلب کرنے کی ضرورت کے بارے میں وضاحت طلب کی گئی ہے۔
    گورنر نے پوچھا کہ کون سی ایسی ہنگامی صورتحال پیدا ہوئی ہے، کہ خصوصی سیشن طلب کیا جارہا ہے ۔گورنر کی طرف سے اجلاس بلانے کی اجازت نہ دینے اور خصوصی اجلاس پر اعتراض کرنے سے کافی اضطراب پیدا ہوگیا ہے۔
    کانگریس کی صدر سونیا گاندھی کے مشورے پر ریاستی حکومت کے اس خصوصی اجلاس میں ، نئے مرکزی زرعی قوانین سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر ریاست کے کسانوں اور مزدوروں کے مفادات کے تحفظ کے لئے بلوں کو منظور کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

    سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS