چھتیس گڑھ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن نے دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات کے رزلٹ جاری

0

نئی دہلی:  چھتیس گڑھ بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی جی بی ایس ای) نے دسویں اور بارہویں بورڈ کے امتحانات کا نتیجہ جاری کردیا۔ پرگیہ کشیپ نے چھتیس گڑھ بورڈ دسویں جماعت کے امتحان میں تاریخ رقم کی ہے۔پرگیہ کشیپ کا نتیجہ 100 فیصد رہا ہے،اس نے 600 میں سے 600 نمبر حاصل کیے ہیں۔ اسی بیچ،چھتیس گڑھ بورڈ 10 ویں کلاس میں،پرشانشا راجپوت نے دوسرے نمبر پر 99.33 فیصد نمبر حاصل کیا ہے۔ تیسرے نمبر پر بھارتیہ یادو 98.67 فیصد نمبر کے ساتھ ہے۔ اس سال ،چھتیس گڑھ کی دسویں جماعت کا رزلٹ 73.62 فیصد ہے۔ سی جی بی ایس ای بورڈ کے دسویں اور بارہویں کے امتحانات کا نتیجہ سرکاری ویب سائٹ cgbse.nic.in پر جاری کردیا گیا ہے۔ طلباء اپنے رول نمبر اور رجسٹریشن نمبر کی مدد سے نتیجہ چیک کرسکتے ہیں۔
سی جی بی ایس ای کلاس دسویں ، بارہویں کے نتائج 2020: نتائج کو کیسے چیک کریں
 دوسرے بورڈوں کی طرح چھتیس گڑھ بورڈ نے بھی COVID-19 پھیلنے کی وجہ سے بورڈ کے بقیہ امتحانات ملتوی کردیئے۔ بورڈ نے کلاس 10 کے طلباء کے کچھ مضامین اور کلاس 12 کے طلباء کے کچھ مضامین کے امتحانات ملتوی کردیئے تھے۔ تاہم ، بعد میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے خطرے کے پیش نظر،بورڈ نے بقیہ امتحان منسوخ کردیا۔ اس کے ساتھ ہی بورڈ نے اعلان کیا تھا کہ داخلی تشخیص نمبروں کی بنیاد پر طلباء کو منسوخ شدہ امتحان میں نمبر دیئے جائیں۔
 

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS