چین کے صوبہ گوئیزو میں کیمیکل اخراج سے8 افراد کی موت

0

بیجنگ: (یو این آئی) چین کے صوبہ گوئیزو میں کیمیکل رساؤ ہونے سے کم از کم 8افراد کی موت ہوگئی ہے اور 3 دیگر بیمار ہوگئے ہیں۔
مقامی میڈیا نے ہفتے کو یہ اطلاع دی ہے۔ مقامی محکمہ پبلک سیفٹی کو یہ اطلاع موصول ہوئی تھی کہ سنیچر کی درمیانی شب کے بعد تقریباَ 0012 بجے صوبہ گوئیزو کے دارالحکومت جنوبی گوئیانگ کے کوئیانگ اقتصادی اور تکنیکی ترقی کے زون میں ایک گاڑی سے میتھائل فارمیٹ کواتارتے وقت کئی افراد بیہوش ہوگئے تھے ۔
ابتدائی جانچ کے مطابق کیمیکل پلانٹ میں صوبہ ہوبائی کی لائسنس پلیٹ والی گاڑی سے میتھائل فارمیٹ کواتارے جاتے وقت کیمیکل کا رساؤ ہوا ۔ تمام بیمار افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا،ان میں سے 8کی موت ہوگئی اور 3ابھی تک بیمار ہیں۔ ماہرین پہلے ہی جائے وقوعہ پر ماحول اور ہوا کے معیار کی جانچ کرچکے ہیں،جو اب معمول پر ہے۔ واقعہ کی جانچ کی جاری ہے۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS