کولکاتا : وزیر اعظم نریندر مودی کے حملے کا جواب دیتے ہوئے ممتا بنرجی نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ بنگال میں تبدیلی ہوگی، میں بتانا چاہتی ہوںکہ مرکز میں بتدیلی ہوگی اور وزیراعظم مودی کی کرسی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم مودی ریاست کے عوام کے ساتھ جھوٹ بول رہے ہیں۔ ممتا بنرجی نے آج سلی گوڑی میں مہنگائی کے خلاف جلوس نکالتے ہوئے کہا کہ مہنگائی میں بے تحاشا اضافے کیلئے مرکزکی پالیسیا ں ذمہ دار ہیں۔انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں اضافے کی وجہ سے ہرایک چیز مہنگی ہوئی ہے۔مودی نے جھوٹے وعدے کئے، اس لئے لوگوں کا ان پر اعتماد نہیں ہے۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ لوک سبھا انتخابات سے قبل مودی نے ملک کے ہر شہری کے اکائونٹ میں 15لاکھ دینے کا وعدہ کیا مگر 7سال ہونے کو ہے۔ایک بھی اکائونٹ میں روپیہ نہیں آیا۔ ممتا بنرجی نے کہا کہ مودی ہر روز وعدہ کرتے ہیں، مگر بیشتر وعدے پورے نہیں ہوئے ہر روز آپ کے جھول کو قبول نہیں کیا جائے گا، ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ ملک کے ہر شہری کیلئے ایل پی جی سلنڈر کو سستی بنائیں۔ آپ نے ایل پی جی سلنڈرز کو عام آدمی کیلئے ناقابل رسائی بنا دیا ہے۔وزیراعلیٰ نے یہ بھی کہا کہ مودی کو جھوٹ بولنے کی اپنی عادت سے شرم آنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بنگلہ میں تقریر کرتے ہیں ، لیکن اسکرپٹ ہمیشہ گجراتی میں لکھی جاتی ہے اور شیشے کی شفاف چادر کے نیچے ان کے سامنے رکھا جاتا ہے۔ وہ صرف یہ دکھاوا کرتے ہیں کہ وہ بنگلہ کو اچھی طرح جانتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آپ کی پارٹی نے ودیاساگر کے مجسّمے کی بے حرمتی کی۔ آپ کی پارٹی نے برسا منڈا کی بے عزتی کی۔ آپ کی پارٹی نے غلط کہا کہ رابندر ناتھ ٹیگور شانتی نکیتن میں پیدا ہوئے تھے۔ اس سے آپ کو بنگال اور اس کی ثقافت کے بارے میں معلومات کی گہرائی کا پتہ چلتا ہے۔ممتا بنرجی نے ریاست کے عوام سے اپیل کی، ایسی پارٹی سے گریز کریں، جس کا کام دنگا کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ بنگال کے عوام مذہب کے نام فساد کرنے کے بجائے پرامن ماحول میںرہتے ہیں۔بی جے پی کے آنے سے بنگال میں ماحول خراب ہوجائے گا۔بنگال میں امن و امان کا ماحول ختم ہوجائے گا۔ اس سے قبل ہی وزیر اعظم نے کولکاتا میں اپنی میگا ریلی کے دوران ، بنرجی پر ریاست کے عوام کے ساتھ ’دھوکہ دہی اور توہین‘کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ممتا بنرجی نے عوام کوبھروسہ توڑا ہے کہ وہ تبدیلی لائیں گی، مگر تبدیلی نہیں آئی ۔ جنھیں اعتماد تھا کہ وہ بائیں بازو کی حکمرانی کے بعد کوئی تبدیلی لائے گی۔
تبدیلی بنگال میں نہیں دہلی میں ہوگی :ممتا
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS