سینکڑوں سال قدیمی مسجد کو شہید کیا جانا غیر آئینی و غیر جمہوری : ڈاکٹر ایوب سرجن

0
image:aljazeera.com

پرتاپ گڑھ: (یواین آئی) بارابنکی ضلع کی تحصیل رام سنیہی گھاٹ کیمپس واقع سینکڑوں سال قدیمی غریب نواز مسجد بلا سبب انتظامیہ کے ذریعہ شہید کیا جانا غیر آئینی،غیر جمہوری اور قانون مخالف ہے ، جو حکومتی کارروائی قابل مذمت و جذبات کو مجروح کرنے والی ہے ۔ پیس پارٹی کے قومی صدر ڈاکٹر ایوب سرجن نے جاری پریس ریلیز کے ذریعہ حکومت و انتظامیہ کی مذموم حرکت کی سخت الفاذ میں مذمت کرتے ہوئے مذکورہ تاثرات کا اظہار کیا ۔
ڈاکٹر ایوب سرجن نے کہا کہ حکومت کورونا وباء اور بنگال کی ناکامی سے عوام کو بھٹکانے کے لیئے مسجد کو شہید کر مذہبی پاگلپن کا زہر معاشرے میں پھیلانے کی سازش کر رہی ہے ۔حکومت و انتظامیہ کی اس حرکت سے پیس پارٹی حیرت زدہ و صدمہ میں ہے ،کہ کس طرح آئین و جمہوریت کی دھجیاں اڑاتے ہوئے سینکڑوں سال قدیمی مسجد کو بلا سبب شہید کر دیا گیا ۔بی جے پی جب سے اقتدار میں آئی ہے ،وہ اقلیتوں کے استحصال کے ساتھ ان کے مذہبی مقام کو نشانہ بنا رہی ہے ۔ مسجد کو بغیر کسی عدالتی احکام کے منہدم کیا جانا قانون و آئین کے خلاف ہے ۔انتظامیہ نے حکومت کے اشارے پر مسجد کو بلا سبب شہید کر اقلیتوں کے مذہبی جذبات کے ساتھ کھلواڑ کیا ہے ،جو جمہوری ملک کے مفاد میں نہیں ہے ،بلکہ آئین کی خلاف ورزی ہے ۔
مذکورہ مسجد سو سال قدیمی و اترپردیش سنّی سنٹرل وقف بورڈ میں اندراج و غیر متنازع تھی ۔ انتظامیہ نے ایک منظم سازش کے تحت مسجد کو متنازع بنا کر نوٹس جاری کیا ،اور بغیر کسی سماعت و عدالتی احکام کے مسجد کو شہید کر دیا ۔پیس پارٹی اس قابل مذمت جرم کے خلاف ہر سطح پر جدوجہد کرے گی ۔اس متعلقہ میں پارٹی نے چار رکنی کمیٹی کی تشکیل ہے ،جو حالات کا جائزہ لے کر رپورٹ دے گی ،اسی بنیاد پر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹایا جائے گا ۔پیس پارٹی پورے معاملے کی سپرم کورٹ کے سٹنگ جج سے تحقیقات کرانے کا مطالبہ کرتی ہے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS