لاک ڈاؤن کے جائزہ کے لئے چارریاستوں میں جائے گی مرکزی ٹیم

0

نئی دہلی:مرکزی حکومت کچھ ریاستوں میں عالمی وبا کورونا وائرس (كووڈ -19) کی روک تھام کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو  مکمل طور سے نہیں لاگو کئے جانے کو سنجیدگی سے لے رہی ہے اور اس کے پیش نظر حکومت نے اس کا جائزہ لینے کے لئے چارمزید ریاستوں میں مرکزی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے.
اطلاعات کے مطابق حکومت نے ہفتہ کو گجرات، مہاراشٹر، تمل ناڈو اور تلنگانہ میں میں مرکزی ٹیم کوبھیج کرلاک ڈاؤن نافذ کرانے کے حالات  کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے. مہاراشٹراور گجرات میں کورونا وائرس سے اب تک بالترتیب 301 اور 127  ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔حکومت نے ان ریاستوں میں مرکزی ٹیم بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
محترمہ ممتا بنرجی کی قیادت والی مغربی بنگال میں مرکزی ٹیم کو بھیجنے کے بعد لیا ہے۔بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک سینئر لیڈر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر کہا، حکومت ملک بھر میں لاک ڈاؤن کو صحیح طریقے سے لاگو کرنے کے لئے مصروف عمل ہے اور جہاں بھی ضرورت ہو گی، وہاں مداخلت کرے گی۔
اس دوران مغربی بنگال کی وزیر اعلی ممتا بنرجی اور گورنر جگدیپ دھنكھڑ کے درمیان تعلقات کشیدہ ہو گئے ہیں اور دونوں اس وقت ایک دوسرے کو آئینی فرض اور
ذمہ داری پر عمل کرنے کی ہدایت دے رہے ہیں۔
 دھنكھڑ جہاں ریاست میں اموات اور کم تعداد میں لوگوں کی جانچ کو لے کر سوال اٹھا رہے ہے. وہیں وزیر اعلی گورنر پر غیر ضروری مداخلت کرنے کا الزام لگا
رہی ہیں۔قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں لاک ڈاؤن کا ایک مہینہ مکمل ہو چکا ہے اور ملک میں اس جان لیوا وائرس سے اب تک 775 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS