لکھنؤ:(یواین آئی) اترپردیش کی سابق وزیر اعلی و بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمومایاوتی نے کہا کہ ملک میں لگاتاربڑھتی مہنگائی کی وجہ سے عوام ذہنی تناؤ کا شکار ہیں اور مسئلے کو مرکزی حکومت سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس ضمن میں موثر اقدام کرے۔ مایاوتی نے جمعرات کو ٹوئٹ میں لکھا’ ملک میں بڑھتی مہنگائی، بے روزگاری، غریبی کی زبردست مار و تناؤ جھیل رہی عوام اب پٹرول، ڈیزل و رسوئی گیس وغیرہ روزمرہ کی اشیاء کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ گھٹ گھٹ کر جینے کو مجبور ہیں۔ یہ کافی تشویشناک ہے۔ مرکزی حکومت اس معاملے کو سنجیدگی سے لے۔ قابل ذکر ہے کہ اترپردیش سمیت پانچ ریاستوں میں 10مارچ کو اسمبلی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد سے پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتوں میں لگاتار اضافہ کی وجہ سے روز مرہ کی چیزیں مہنگی ہونے کی وجہ سے اپوزیشن پارٹیاں مہنگائی کے مسئلے کو پورے زور و شور کے ساتھ اٹھا رہی ہیں۔
مرکزی حکومت مہنگائی کے مسئلے کو سنجیدگی سے لے:مایاوتی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS