اومیکرون کے پیش نظر غیر ملکی مسافروں پر کڑی نظر رکھنے کی مرکزکی ہدایت

0

نئی دہلی (یو این آئی) : کووڈ کے اومیکرون قسم کے پیش نظر مرکزی حکومت نے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو ہدایت دی ہے کہ وہ بین الاقوامی مسافروں پر کڑی نظر رکھیں، کووڈ ٹیسٹنگ کا دائرہ بڑھائیں اور کووڈ معیارات کی سختی سے تعمیل کو یقینی بنائیں۔مرکزی وزارت صحت اور خاندانی بہبود کے سکریٹری راجیش بھوشن نے منگل کو یہاں منعقدہ ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کووڈ کے معیارات پر عمل کرنے میں نرمی نہیں کرنی چاہئے اور آرٹی-پی سی آر کی مقدار میں اضافہ کرنا چاہئے۔ میٹنگ میں کہا گیا کہ غیر ملکی مسافروں کی آمد پر کووڈ اسکریننگ لازمی طور پر کی جانی چاہیے۔ ان کی کڑی نگرانی کی جائے اور 8 دن کے بعد دوسری بار آر ٹی -پی سی آر کی جائے۔ اجلاس میں دیگر ممالک کی جانب سے اومیکرون کے پیش نظر اپنائے جانے والے حفاظتی اقدامات اور عالمی ادارہ صحت کی تجاویز پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ڈاکٹر وی کے پال، ہیلتھ ممبر، نیتی آیوگ بھی موجود تھے ۔ میٹنگ میں بیورو آف ایکسٹرنل افیئرز، بیورو آف امیگریشن، ریاستی ہوائی اڈوں کے صحت عامہ کے افسران اور ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں کہا گیا کہ بین الاقوامی مسافروں کی مؤثر نگرانی ضروری ہے۔ خطرے سے دوچار ممالک سے آنے والے لوگوں کا کووڈ کیلئے لازمی طور پر ٹیسٹ کیا جانا چاہیے۔ ان ممالک کے بین الاقوامی مسافروں کو آرٹی -پی سی آڑٹیسٹ کی رپورٹ آنے تک ہوائی اڈوں پر انتظار کرنے کا مشورہ دیا جانا چاہئے اور کنیکٹنگ پروازوں کی بکنگ سے روکا جانا چاہئے ۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS