مرکز سے ناسک۔پنے ہائی اسپیڈ ریلوے پروجیکٹ کو منظوری: بھجبل

0

ناسک، یکم جون (یو این آئی) مہاراشٹر اور ضلعی سرپرست وزیر چھگن بھجبل نے کہاکہ مرکزی حکومت نے ناسک۔پنے ہائی اسپیڈ ریلوے پروجیکٹ کو منظوری دے دی ہے جو ناسک۔پنے۔احمد نگر اضلاع میں ترقی کو رفتار دے گا۔
مسٹر بھجبل نے کلکٹریٹ میں ناسک۔ پونے ریلوے لائن پروجیکٹ کے لئے تحویل اراضی کی جائزہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس پروجیکٹ کو شروع کرنے کے لئے تمام منظوریاں مل چکی ہیں اور ہائی اسپیڈ ریلوے لائن پر کام تیزی شروع کیا جارہا ہے۔
مسٹر بھجبل نے کہاکہ ناسک۔پنے سیمی ہائی اسپیڈ ڈبل لائن ریلوے سے محض دو گھنٹے میں سفر مکمل ہوجائے گا۔ اس پروجیکٹ میں مرکز اور ریاست دونوں کی حصہ داری ہے اور یہ کام مہاراشٹر ریلوے انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی طرف سے کیا جائے گا۔
وزیر نے کہاکہ مہاریل براڈ گیج روٹ پر سیمی۔ہائی۔ اسپیڈ ٹرین چلانے کے لئے ریلوے لائن ڈیزائن کرنے والا پہلا کارپوریشن ہوگا۔ یہ پروجیکٹ تحویل اراضی کے ساتھ ساڑھے تین برس میں مکمل ہونے کی امید ہے اور اس ٹریک پر ٹرین 200کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلیں گی۔
انہوں نے کہاکہ اس کے ساتھ ہی مرکز کو اگت پوری۔من ماڈ سیمی ہائی اسپیڈ ریلوے لائن شروع کرنے کی تجویز بھی بھیجی جائے گی۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS