آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نارواں نے کہا ہے کہ ’لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کے واقعات میں اضافہ ہورہا ہے ۔ ایسا ہونا ہی تھا کیوں کہ پاکستان لانچ پینڈو اور الگ الگ کیمپوں سے دہشت گردوں کو دہست گردوں بھیجنے کی کوشش کررہاہے’سردیوں کی وجہ سے انہیں پریشانی ہورہی ہے اور وہ سیز فائر کی خلاف ورزی پر اتر آیا ہے ‘
انہو ں نے کہا کہ ’پاکستان کامیاب نہیں ہوا ہے کیوں کہ دراندازی کی زیادہ تر کوششوں کو ناکام کردیا گیا ہے ’جو ہم دیکھ رہے ہیں‘وہ یہ ہے کہ پاکستان دہشت گردوں کو ہندوستان میں داخل کرنے کی کوشش کے لئے بے تاب ہے ۔
آرمی چیف جنرل منوج مکنڈ نارواں نے خبر رساں ایجنسی اے این آئی سے بات چیت میں کہا کہ کشمیر گھاٹی میں دہشت گردوں کے ذریعہ کی جانے والی گرینڈ پھیکنے ، آئی ای ڈی حملے کرنے جیسی واردات میں پچھلے 6مہینوں میں کافی کمی آئی ہے‘
فوج نے پاکستان کی طرف سے دراندازی کی بیشتر کوششوں کو ناکام بنایا :جنرل منوج مکند
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS