CBSE کے دوسرے مرحلے کے امتحانات26 اپریل سے

0

نئی دہلی (پی ٹی آئی) سینٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کے 10ویں اور 12ویں کلاس کے دوسرے مرحلہ کے بورڈ امتحانات 26اپریل سے شروع ہوں گے۔ گزشتہ سال سی بی ایس ای نے اعلان کیا تھا کہ 2022کیلئے بورڈ امتحانات 2 مرحلوں میںمنعقد کئے جائیں گے۔ اس کے تحت پہلے مرحلے کا امتحان پہلے ہی منعقد کیا جاچکا ہے اور دونوں کلاسوں کیلئے دوسرے مرحلہ کے امتحانات 26اپریل کو منعقد کئے جائیں گے۔بورڈ نے جمعہ کو تاریخوں کی لسٹ جاری کردی۔بورڈ نے تاریخ جاری کرتے ہوئے کہا کہ دونوں امتحانات کے درمیان اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ طلبا کو کوئی نقصان نہ ہو۔ اسی لئے دونوں کلاسوں کے سبھی مضامین میں مناسب وقت کا فرق رکھا گیا ہے۔ساتھ ہی اس کا بھی خیال رکھا گیا ہے کہ امتحانات سے جے ای ای مین اور دیگر مقابلہ جاتی امتحانات میں شرکت کرنے میں دشواری نہ ہو۔

سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔ Click 👉 https://bit.ly/followRRS