نئی دہلی: (یواین آئی) سپریم کورٹ نے سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای کے 12 ویں کلاس کے امتحانات منسوخ کرنے کی درخواست پیر تک کیلئے ملتوی کردی ہے۔
جسٹس اے ایم کھانولکر اور جسٹس دنیش مہیشوری کی تعطیل بنچ نے ایڈووکیٹ ممتا شرما کی درخواست کی سماعت 31 مئی تک ملتوی کردی۔
عدالت کو آگاہ کیا گیا تھا کہ درخواست گزار نے درخواست کی کاپی متعلقہ فریقوں کو دستیاب نہیں کرائی تھی۔
Plea To Cancel CBSE, ICSE Class 12 Exams : Supreme Court Adjourns Hearing To May 31 @cbseindia29 https://t.co/X5nMoQiC98
— Live Law (@LiveLawIndia) May 28, 2021
بنچ نے درخواست گزار کو ہدایت کی کہ وہ درخواست کی ایک ایک کاپی متعلقہ فریقین کو فراہم کرے ، اور کیس کی سماعت ملتوی کردی۔ اب اس کیس کی سماعت 31 مئی کو صبح 11 بجے ہوگی۔
درخواست گزار نے سی بی ایس ای اور آئی سی ایس ای کے 12 ویں کلاس کے بورڈ امتحانات کو منسوخ کرنے اور مقررہ مدت کے اندر نتائج کا اعلان کرنے کے لئے ایک معروضی طریق کار اختیار کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
سماعت کے دوران جسٹس مہیشوری نے کہا کہ سی بی ایس ای بارہویں بورڈ کے امتحانات کے سلسلے میں یکم جون کو فیصلہ لینے جارہی ہے۔