نئی دہلی: سپریم کورٹ نے سینٹرل بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن (سی بی ایس ای) کی 10 ویں اور 12 ویں کے منسوخ امتحانات کے لئے داخلی اندازے کی بنیادی پر نتائج کا اعلان کرنے کے منصوبے کے بورڈ کے مسودے کو جمعہ کو منظور کرلیا۔
فروغ انسانی وسائل کی وزارت اور سی بی ایس ای کی جانب سے پیش ہوئے سالیسیٹر جنرل تشار مہتہ نے جسٹس اے ایم کھانولکر، جسٹس دنیش مہیشوری اور جسٹس سنجیو کھنہ کی بنچ کے کل کے حکم کے مطابق نئے نوٹی فکیشن کا مسودہ پیش کیا، جسے اس نے تسلیم کرلیا۔
عدالت نے واضح کردیا کہ 10 ویں اور 12 ویں کے باقی بچے امتحان منسوخ کرنے اور اس سے متعلق مختلف پہلوؤں پر سی بی ایس ای کے حکم کا ریگولیشن نئے نوٹی فکیشن کے تحت کیا جائے گا۔
مہتہ نے عدالت کو بتایا کہ سی بی ایس ای ایک گھنٹے کے دوران ہی نیا نوٹی فکیشن جاری کرے گا، کیونکہ طلبا بے صبری سے نتائج کا انتظار کررہے ہیں۔ اگرچہ انڈین سرٹی فکیٹ آف سکینڈر ایجوکیشن (آئی سی ایس ای) نے ایک ہفتے کے دوران نیا نوٹی فکیشن جاری کرنے کی بات کی۔