نئی دہلی:سنٹرل بورڈ آف انڈائریکٹ ٹیکسز اینڈ کسٹمز(سی بی آئی سی)نے کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاون میں کاروباریوں کی مدد کے لئے گزشتہ 30مارچ سے اب تک 5575کروڑ روپے کے دعووں کے 12923جی ایس ٹی ریفنڈ درخواستوں کو نپٹایا ہے۔
سی بی آئی سی نے جاری ایک بیان میں کہا کہ اس نے کورونا کے پیش نظر کاروباریوں اور تاجروں کے لئے کاروبار کے موافق حالات کے لئے اقدمات کئے ہیں۔ اسی کو مد نظر رکھتے ہوئے گزشٹہ ہفتہ میں 3854کروڑ روپے کے دعوے والے 7873جی ایس ٹی ریفنڈ درخواستوں کا نپٹارہ کیا گیا۔
اس کے ساتھ ہی آئی ٹی سی ریفنڈ کے دعووں کو نپٹانے کا عمل جار ی ہے۔ جی ایس ٹی کونسل نے بھی کئی طرح سے راحت پہنچانے کے اقدامات کئے ہیں۔
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS