نئی دہلی : (ایجنسی) اکھل بھارتیہ اکھاڑا پریشد کے صدر مہنت نریندر گری کی مشتبہ موت کی گتھی کو سلجھانے کے لئے سی بی آئی نے جانچ سنبھال کی ہے ۔ نریندر گری کی موت یا قتل تھی،اس معاملے کی جانچ پر مرکزی حکومت کی مہر لگنے کے بعد مرکزی تفتیشی بیورو( سی بی آئی ) نے جانچ کی ذمہ دری سنبھال لی ہے۔سی بی آئی 6ممبروں کی ٹیم بنائی ہے ۔ بدھ کےروز اترپردیش حکومت نے مہنت گری کی مشتبہ حالت میں موت کی جانچ سی بی آئی سے کرانے کی سفارش کی تھی۔
سی بی آئی ذرائع نے جمعہ کے روز بتایا کہ مرکزی حکومت نےاترپردیش حکومت کی درخواست پرجانچ کی منظوری دے دی ہے۔ اس کے بعد پرسنل اینڈ ٹریننگ ڈیپارٹمنٹ (ڈی او پی ٹی) نے جانچ سے متعلق ایک نوٹیفکیشن بھی جاری کیا ہے ۔ اس بنیاد پر مرکزی تفتیشی ایجنسی نے جانچ کی ذمہ دری سنبھال لی ہے۔ ملک کے سادھوؤں کی سب سے بڑی تنظیم کے صدررہے مہنت نریندر گری کی لاش اتر پردیش کے پریاگ راج کے باگھمبری مٹھ میں پیر کو لٹکی ہوئی پائی گئی تھی ۔ مہنت گری کی موت پر کئی سوالات اٹھ رہے تھے ۔ مختلف اہم سیاسی جماعتوں اور سماجی مذہبی تنظیموں سے وابستہ لوگوں اور رہنماؤں کی طرف سے مسلسل سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔
مہنت نریندر گری کی موت یا قتل، سی بی آئی نے جانچ کی ذمہ داری سنبھالی
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS