جموں: سنٹرل بیور آف انوسٹی گیشن(سی بی آئی)نے منگل کی صبح جموں و کشمیر کے سابق وزیراورڈوگرہ سوابھیمان سنگٹھن کے بانی چودھری لال سنگھ کی ضلع کٹھوعہ میں واقع رہائش گاہوں سمیت متعدد جگہوں پر چھاپے ڈالے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی نے منگل کی صبح قریب سات بجے سابق وزیر چودھری لال سنگھ کی کٹھوعہ کے وارڈ نمبر دو اور راج باغ میں واقع رہائش گاہوں پر چھاپے ڈالے۔
موصوف وزیر کی کٹھوعہ رہائش گاہ پر سی بی آئی کی ٹیم تین گاڑیوں میں پہنچ گئی تاہم ان چھاپوں میں جموں و کشمیر پولیس شامل نہیں تھی۔
ذرائع نے بتایا کہ سی بی آئی نے لال سنگھ کی رہائش گاہوں کے علاوہ دوسری متعدد جگہوں پر بھی چھاپے ڈالے اور کچھ چیزیں بالخصوص کاغذات اپنی تحویل میں لے لئے۔
سی بی آئی نے 25 جنوری کو چودھری لال سنگھ کے زیر انتظام ایک ایجوکیشنل ٹرسٹ کے خلاف بدعنوانی اور اراضی پر ناجائز قبضہ کرنے کے الزامات کی تحقیقات کے لئے کیس درج کیا تھا۔
جموں: سی بی آئی نے لال سنگھ کی رہائش گاہوں سمیت متعدد جگہوں پر چھاپے
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS