نئی دہلی ( ایجنسیاں ) راجیہ سبھا رکن کپل سبل نے سنیچر کو سینٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن(سی بی آئی) پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجرے کا طوطا آزاد ہو گیا ہے۔ انہوں نے جانچ ایجنسی کی کارروائی پر مرکزی سرکار کوبھی نشانہ بنایا ہے۔ جمعرات کو سی بی آئی نے دہلی ایکسائز پالیسی کو لے کر نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کے گھر پر چھاپہ مارکر کارروائی کی تھی ۔ سبل نے ٹیویٹ کیا کہ سی بی آئی کبھی ایک پنجرے کا طوطا رہا اب آزاد ہو گیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اس کے پنکھ بھگوا ہو گئے ہیں۔ ساتھ ہی سبل نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو بھی سی بی آئی کے پنکھ قرار دیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ اس کا مالک جو کہتا ہے وہ طوطا کرتا ہے۔ جمعہ کو بھی انہوں نے عام آدمی پارٹی کے لیڈروں پر کی گئی کارروائی پر سوال اٹھائے تھے۔سبل نے سسودیا کی رہائش گاہ پر جاری چھاپے کے بارے میں ٹویٹ کیا۔ انہوں نے کہاکہ اب جب کجریوال ابھر رہے ہیں تو یہ وقت بی جے پی کو غیر مستحکم کرنے کا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے سی بی آئی اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کو سرکار کے ہاتھ میں بتایا ہے۔ ٹوئٹ میں انہوں نے دہلی حکومت کے وزیر ستیندر جین کے خلاف کی گئی کارروائی کا بھی ذکر کیا ہے۔ جین کو ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار کیا تھا۔ 2013 میں وہ کوئلہ الاٹمنٹ کیس کی سماعت کر رہے تھے۔ اس دوران جسٹس آر ایم لودھا نے ’پنجرے کے طوطے‘کی بات کی تھی۔ ساتھ ہی انہوں نے سوال کیا تھا کہ پنجرے میں بند طوطے کو چھوڑنے میں کتنا وقت لگے گا۔
بھگواہوگئےسی بی آئی کے’پنکھ، وہی کرتے ہیں جو مالک کہتے ہیں : کپل سبل
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS