CORONA – ISRAEL
تل ابیب:اسرائیل میں کرونا وائرس (کووڈ۔19)وبا کے معاملوں کی تعداد بڑھ کر 4,831 ہوگئی ہے۔اسرائیل کے وزارت صحت نے منگل کو ایک بیان جاری کیا۔ گزشتہ
چوبیس گھنٹوں کے دوران کرونا وائرس کے 484 نئے معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ دو مریضوں کی موت ہوگئی ہے۔بیان میں بتایاگیا ہے کہ کرونا سے متاثر 83
مریضوں کی حالت نازک ہے جبکہ 163 افراد اس وبا سے پوری طرح ٹھیک ہوچکے ہیں۔ اسرائیل میں کرونا سے اب تک 17 لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔وزارت صحت
کے اعدادوشمار کے مطابق 573 لوگوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے جبکہ 2580 لوگوں کو گھروں میں علاج کیا جاہا ہےجبکہ 619 لوگوں کو خصوصی
آلات سے لیس ہوٹلوں میں رکھا گیا ہے۔اسرائیل میں کرونا وائرس کی وبا کو روکنے کےلئے حکومت کی جانب سے کافی سخت اقدامات کئےجارہےہیں جس کے تحت
لوگوں کو سختی سے سوشل ڈسٹنسنگ کی پیروی کے احکامات دیئے گئے ہیں اس کے علاوہ لوگوں کو ضروری کام سے اپنے گھر سے صرف 100 میٹر کی دوری تک
جانے کی اجازت ہے۔
اسرائیل :کرونا کے 4,831 معاملے، 17 ہلاک
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS