نئی دہلی:ملک میں کورونا وائرس کووڈ 19سے اب تک 29 افراد کی موت ہو چکی ہے ۔ متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1071 ہو گئی ہے۔وزارت صحت کی پیر کی صبح جاری رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس ملک کی 27 ریاستوں اور مرکز کے زیر
انتظام علاقوں میں پھیل چکا ہے اور اب تک اس کے 1071کیسز کی تصدیق ہو چکی ہے۔ ان میں 49 غیر ملکی مریض بھی شامل ہیں۔ کورونا وائرس کے انفیکشن سے ملک بھر میں اب تک 29 افراد کی موت ہوئی ہے۔ 100 لوگ صحت مند ہو چکے
ہیں۔کیرالہ، مہاراشٹر، کرناٹک، تلنگانہ، گجرات، راجستھان، اترپردیش اور دہلی میں اب تک سب سے زیادہ کیسزسامنے آئے ہیں۔ کورونا وائرس سے مہاراشٹر میں 8، گجرات میں 5، کرناٹک میں 3، دہلی میں 2، جموں و کشمیر میں 2، مدھیہ پردیش میں 2
اور کیرالہ، بہار، پنجاب، ہماچل پردیش، تلنگانہ، تمل ناڈو اور مغربی بنگال میں ایک ایک شخص کی موت ہو چکی ہے۔
ہندوستان: کورونا وائرس سے 29 کی موت، 100 لوگ صحت مند
سوشل میڈیا پر ہمارے ساتھ جڑنے کے لیے یہاں کلک کریں۔
Click 👉 https://bit.ly/followRRS